جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’راجوری اور کوکرناگ جیسے حملے ہوتے رہے تو بات چیت نہیں ہوگی‘

ساز گار ماحول بنانا ہندوستان کی بلکہ پاکستان کی زیادہ ذمہ داری ہے:عمرعبداللہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-21
in اہم ترین
A A
ای ڈی نے مجھ پر کوئی الزام عائد نہیں کیا ‘عمرعبداللہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

جموں//
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ اگر راجوری اور کرکرناگ جیسے حملے ہوتے رہے تو ایسے ماحول میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بات چیت نہیں ہوسکتی ہے ۔
عمرعبداللہ نے کہا کہ ہندوستان سے زیادہ پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ بات چیت کے لئے ماحول تیار کرے ۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ بات چیت کے حق میں رہے ہیں اور آگے بھی رہیں گے ۔
سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا بدھ کے روز جموں میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
این سی کے نائب صدر نے کہا’’بات چیت کیلئے ماحول بنانا ہوگا وہ صرف ہندوستان کی ذمہ داری نہیں ہے بلکہ پاکستان کی زیادہ ذمہ داری ہے ‘‘۔
سابق وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا’’جب تک راجوری، کوکرناگ اور سری نگر جیسے حملے ہوتے رہیں گے تب تک بات چیت کے لئے ماحول تیار نہیں ہوسکتا ہے ‘‘۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ بات چیت کیلئے ماحول تیار کرنے کی زیادہ ذمہ داری پاکستان پر ہے لیکن وہ اس کے لئے اقدام نہیں کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا’’ہم ہمیشہ بات چیت کے حق میں رہے ہیں اور آگے بھی رہیں گے ‘‘۔
خواتین ریزرویشن بل کے بارے میں پوچھے جانے پر این سی نائب صدر نے کہا کہ اس بل کو لاگو کرنے میں شاید دس سال لگ جائیں گے تو پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس طلب کرنے کی کیا ضرورت تھی۔
عمرعبداللہ نے کہا کہ اس بل کو لاگو کرنے میں کم سے کم دس برسوں کا انتظار کرنا ہوگا اس کے لئے پالیمنٹ کے خصوصی سیشن کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔
انڈیا الائنس کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا’’اگر ہمارا مقصد بی جے پی کو ہرانا ہے تو ہمیں ان سیٹوں پر الائنس کرنا ہوگا جہاں بی جے پی کو لگتا ہے کہ وہ جیتے گی‘‘۔انہوں نے کہا’’مجھے نہیں لگتا ہے کہ بی جے پی کو کشمیر سے کوئی سیٹ ملے گی‘‘۔
جموں کے ریاستی درجے کے مطالبے کے بارے میں پوچھے جانے پر عمر عبداللہ نے کہا’’میں اس سوال کا جواب نہیں دوں گا جموں وکشمیر کا بٹوارا ہوا ہے ہم اس بٹوارے کو روکنے کے لئے عدالت عظمیٰ میں گئے ‘‘۔
کشمیری پنڈتوں کی واپسی کے بارے میں ان کا کہنا تھا’’اس پر کسی کو اعتراض نہیں ہوسکتا ہے ہم چاہتے ہیں کہ وہ واپس آئیں لیکن وہ اس لئے یہاں سے چلے گئے کیونکہ وہ یہاں غیر محفوظ محسوس کر رہے تھے‘‘۔انہوں نے کہا’’جب تک ان کو تحفظ کا احساس نہ دلایا جاسکتا ہے وہ واپس نہیں آسکتے ہیں ان کو ایک کیمپ سے نکال کر دوسرے کیمپ میں رکھنا کوئی معنی نہیں رکھتا ہے ‘‘۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا’’ہم انڈیا الائنس کا حصہ ہیں کسی تیسرے فرنٹ کی بات نہیں کر سکتے ہیں۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جماعت اور حریت والوں کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں:بخاری

Next Post

خواتین ترمیمی بل پاس : بل کے حق میں۴۵۴؍اور اس کے خلاف دو ووٹ پڑے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
اہم ترین

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

2025-05-08
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2025-05-08
سائبر اسپیس کی حفاظت بہت اہم: ڈوبھال
اہم ترین

پاکستان کشیدگی میں اضافہ کرتا ہے تو ہم’مضبوطی سے جوابی کارروائی‘کیلئے تیار ہیں:ڈوال

2025-05-08
اہم ترین

آپریشن سندور:عالمی رہنماؤں نے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی

2025-05-08
آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا
اہم ترین

آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا

2025-05-08
وزیر دفاع نے اکھنور میں ۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا
اہم ترین

منصوبہ بندی کے مطابق اہداف کو درست طریقے سے تباہ کیا گیا: راجناتھ سنگھ

2025-05-08
اہم ترین

امیت شاہ نے مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے ملاقات کا اعلان کیا

2025-05-08
وزیر اعظم کا دورہ کشمیر: سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت
اہم ترین

ہندوپاک کشیدگی: جموں وکشمیر میں ہائی الرٹ جاری ، حساس مقامات پر تعیناتی سخت

2025-05-08
Next Post
خواتین ترمیمی بل پاس : بل کے حق میں۴۵۴؍اور اس کے خلاف دو ووٹ پڑے

خواتین ترمیمی بل پاس : بل کے حق میں۴۵۴؍اور اس کے خلاف دو ووٹ پڑے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.