جمعرات, ستمبر 28, 2023
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

شوپیاں میں بھتہ خور خاتون گرفتار، نقدی رقم بر آمد

خود کو پولیس کا ساتھی ظاہر کرکے پیسے بٹورتی تھیـ:پولیس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-20
in مقامی خبریں
A A
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

بانڈی پورہ کے قاضی پورہ میں آتشزدگی‘۳دکان خاکستر

اننت ناگ کے ڈورو علاقے میں لوڈ کیرئر میں دھماکہ‘۸مزدور زخمی

سرینگر//
جموںکشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ایک ایسی خاتون کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو اپنے آپ کو پولیس کا ساتھی ظاہر کرکے لوگوں سے پیسے بٹورتی تھی۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شوپیاں پولیس نے ایک مربوط اور موثر طریقے سے ایک خاتون کو گرفتار کیا ہے جو ایک ٹائوٹ کے بطور کام کرکے شوپیاں کے لوگوں سے پیسے بٹورتی تھی۔
بیان میں گرفتار شدہ خاتون کی شناخت محبوبہ اختر زوجہ شفقت محی الدین کچھے ساکن کر دار کولگام کے بطور کی گئی ہے ۔
پولیس بیان میں کہا گیا’’یہ خاتون شوپیاں میں پولیس کے قریب ہونے کا ڈرامہ کر رہی تھی اور ان افراد، جنہیں پولیس پوچھ تاچھ کیلئے احتیاطی حراست میں رکھتی ہے ، کو رہا کرنے کے بدلے اس نے شوپیاں کے چند خاندانوں سے بھاری رقم بٹوری ہے ‘‘۔
بیان میں کہا گیا ہے’’غلام حسین شاہ ولد محمد شعبان شاہ ساکن بہی باغ کولگام اس فراڈ میں مذکورہ خاتون کی مدد کر رہا تھا‘‘۔
پولیس نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن شوپیاں میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے ۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ اطلاع موصول ہونے کی بنیاد پر دونوں بھتہ خوروں کو پوچھ تاچھ کیلئے پولیس تھانہ طلب کیا گیا۔انہوں نے کہا’’ملزم نے اس پورے طریقہ کار کا انکشاف کیا جس سے وہ لوگوں سے پیسہ وصولتے تھے‘‘۔
ان کا کہنا تھا کہ شریک ملزم غلام حسین شاہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ مذکورہ خاتون نے وقفے وقفے سے ان خاندانوں سے۴ء۸لاکھ روپیے وصول کئے ‘۔
پولیس بیان کے مطابق پولیس اس کے قبضے سے ڈھائی لاکھ روپے بر آمد کرنے میں کامیاب ہوئی جبکہ مزید بر آمدگی متوقع ہے ۔

Related

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جی ایم سی جموں کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگا خودکشی

Next Post

نئی پارلیمنٹ کی عمارت روایت اور جدیدیت کا حسین امتزاج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

بانڈی پورہ کے قاضی پورہ میں آتشزدگی‘۳دکان خاکستر

2023-09-28
اننت ناگ کے ڈورو علاقے میں لوڈ کیرئر میں دھماکہ، 8 مزدور زخمی
مقامی خبریں

اننت ناگ کے ڈورو علاقے میں لوڈ کیرئر میں دھماکہ‘۸مزدور زخمی

2023-09-28
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک
مقامی خبریں

رام بن سڑک حادثے میں ایس پی او ہلاک‘۳زخمی

2023-09-28
مسافروں اور سیاحوں کو بہتر سے بہتر سہولیات میسر رکھنے کیلئے مؤثر اقدامات اُٹھانا لازمی
مقامی خبریں

۳؍اکتوبر کو جموں میں اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہو گا

2023-09-28
’مقبوضہ کشمےر بھارت کا اٹوٹ انگ‘
مقامی خبریں

لیفٹیننٹ گورنر سنہاکا میلاد النبی کے موقع پر تہنیتی پیغام

2023-09-28
پلوامہ کے لاپتہ سبکدوش سرکاری ملازم کی لاش چوبیس روز بعد بر آمد
مقامی خبریں

عشمقام میں تین بچوں کا والد اخروٹ کے درخت سے گر کر فوت

2023-09-28
مقامی خبریں

محکمہ سیاحت کی طرف سے شنکر چاریہ پر صفائی مہم کا اہتمام

2023-09-28
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

بیروہ میں مشتبہ شخص گرفتار‘مزید تین پوچھ تاچھ کیلئے طلب:پولیس

2023-09-27
Next Post
نئی پارلیمنٹ کی عمارت روایت اور جدیدیت کا حسین امتزاج

نئی پارلیمنٹ کی عمارت روایت اور جدیدیت کا حسین امتزاج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

error: مواد محفوظ ہے !!
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.