جموں//
جموںکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں کے بشنا علاقے میں۱۴ستمبر کے روز نوجوان کے قتل میں ملوث سرپنچ سمیت چار ملزمان کو پولیس نے گرفتارکیا ہے ۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ۱۴ستمبر کے روز جموں کے بشنا علاقے میں پستول اور تیز دھا روالے ہتھیاروں سے لیس نامعلوم افراد رہائشی مکان میں زبردستی گھس گئے اور وہاں پر سنے سانسیا نامی نوجوان کا قتل کیا۔
ذارئع نے بتایا کہ پولیس نے آلہ قتل جس میں دو تیز دھار والے ہتھیار اور پستول شامل ہیں کو برآمد کیا جبکہ ایک موٹرسائیکل کو بھی تحویل میں لے کر چار ملزمان کو حراست میں لیا۔
پولیس ذرائع نے حراست میں لئے گئے ملزمان کی شناخت سکھدیو سنگھ عرف مکھن ، سرپنچ یوراج سنگھ ، دشانت کمار اور نثار خان کے بطور کی ۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ تحقیقات جاری ہے اور مزید گرفتاریوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیاجا سکتا۔
پولیس کے مطابق مقتول کو دو بار پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مختلف پولیس تھانوں میں متعدد کیس بھی درج ہیں۔