جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

بی جے پی بنیادی مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے – سرجے والا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-17
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

بھوپال// کانگریس کے جنرل سکریٹری اور مدھیہ پردیش کے انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے آج الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اس کے لیڈر ‘‘سناتن دھرم’’ کے مسئلہ پر لوگوں کی توجہ بنیادی مسائل سے ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مسٹرسرجے والا نے یہ بات یہاں ریاستی کانگریس کی طرف سے آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر 19 ستمبر سے نکالی جانے والی "جن آکروش یاترا” کے سلسلے میں منعقد ایک پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ اس موقع پر ریاستی کانگریس صدر کمل ناتھ اور ریاستی کانگریس میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے انچارج کے کے مشرا بھی موجود تھے ۔
"انڈیا” اتحاد کے کچھ اتحادی پارٹیوں کے رہنماؤں کے ذریعہ سناتن دھرم کے بارے میں متنازعہ بیانات کے بارے میں پوچھے جانے پر، مسٹرسرجے والا نے کہا کہ سناتن دھرم ہمیشہ سے ہے ، تھا اور رہے گا۔ لیکن بی جے پی لیڈر اس معاملے کو لے کر عوام سے جڑے اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا کہ ریاست میں بدعنوانی کے مسئلہ پر وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر لیڈرکیوں نہیں بولتے ہیں۔ اس کے علاوہ مہنگائی اور روزگار بھی مسائل ہیں۔ بی جے پی لیڈر اس پر بات کیوں نہیں کرتے ؟
مسٹرسرجے والا اور مسٹرکمل ناتھ نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں ویاپم گھوٹالہ ہوا۔ پٹواری امتحان کے پرچے فروخت ہوئے اور بھی گھوٹالے ہیں۔ بدعنوانیاں بھی ہیں۔ مسٹر مودی اور دیگر بی جے پی لیڈر اس سب کے بارے میں کیوں نہیں بولتے ؟ مسٹرکمل ناتھ نے کہا کہ وہ خود مذہب کو مانتے ہیں، لیکن مذہب کو سیاست میں کبھی نہیں لاتے ۔ وہیں بی جے پی لیڈر مذہب کے نام پر سیاست کرکے لوگوں کی توجہ بنیادی مسائل سے ہٹانا چاہتے ہیں۔
مسٹرکمل ناتھ نے بی جے پی لیڈروں سے جاننا چاہا کہ ریاست میں 15 برسوں سے زیادہ وقت سے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان ہیں۔ پھر بی جے پی لیڈر اسمبلی انتخابات میں مسٹر چوہان کے نام پر ووٹ کیوں نہیں مانگ رہے ہیں۔ انتخابات کے لیے پوری مرکزی قیادت مدھیہ پردیش میں جمع ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام چیزوں کی وجہ سے عوام میں غصہ ہے اس لئے کانگریس نے ‘‘جن آکروش یاترا’’ نکالنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ایک سوال کے جواب میں مسٹر سرجے والا نے کہا کہ مرکزی قیادت فیصلہ کرے گی کہ ریاستی کانگریس صدر کس حلقے سے اسمبلی انتخابات لڑیں گے یا کب لڑیں گے ۔ اسمبلی انتخابات کے بعد ریاست کا وزیر اعلیٰ کون ہوگا، کے جواب میں مسٹر سرجے والا نے اپنے پاس بیٹھے مسٹر کمل ناتھ کی طرف اشارہ کیا۔ ایک اور سوال کے جواب میں مسٹرسرجے والا نے کہا کہ جن آکروش یاترا کا پورا پروگرام اور اس سے متعلق حکمت عملی مسٹرکمل ناتھ اور سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ نے تیار کی ہے ۔
مسٹرسرجے والا نے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر پارٹی کی طرف سے اب تک کئے گئے وعدوں کے بارے میں بھی بتایا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ورلڈ کپ کے بعد کپتان کے حوالے سے سوچا جائے، محمد حفیظ

Next Post

زراعت سے لے کر خلا اور دفاع تک ہر شعبے میں ہندوستان نے شاندار ترقی کی ہے : لوک سبھا اسپیکر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے
قومی خبریں

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

2026-07-21
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

2026-07-21
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا

2026-07-21
پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے
قومی خبریں

پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے

2026-07-21
’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
قومی خبریں

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-16
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

راہل کی دہرادون مہم سے ڈری حکومت، پریڈ گراؤنڈ کی اجازت منسوخ کی: کانگریس

2026-07-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

بی جے پی میں شامل ہوئے آپ کے کونسلر وکاس ٹانک

2026-07-16
Next Post
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر

زراعت سے لے کر خلا اور دفاع تک ہر شعبے میں ہندوستان نے شاندار ترقی کی ہے : لوک سبھا اسپیکر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.