جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ورلڈ کپ کے بعد کپتان کے حوالے سے سوچا جائے، محمد حفیظ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-17
in کھیل
A A
پہلے میچ میں نیدر لینڈز کی پرفارمنس نے ٹیم انتظامیہ پر پریشر ڈالا: حفیظ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پانڈیا اور نہرا پر آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

ہندوستانی خواتین ٹیم جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں داخل

کراچی//
سابق ٹیسٹ کپتان اور پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کے رکن محمد حفیظ نے کہا ہے کہ عالمی کپ کے بعد قیادت کے حوالے سے سوچا جائے۔
کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا 3 ماہ سے میچ نہ ہارنے کا یہ مطلب نہیں آپ بھارت سے بری طرح ہار جاٸیں، بھارت سے میچ میں شکست نے پاکستان ٹیم کو ذہنی طور پر نقصان پہنچایا، قومی کپتان بابر اعظم کو ورلڈ کپ کے لیے مکمل سپورٹ کرنا چاہیے، ورلڈ کپ کے بعد کپتان کے حوالے سے سوچیں۔
انہوں نے کہا کہ تسلیم کرنا ہوگا کہ ایشیا کپ میں ہم ناکام ہوٸے، ہم ناکامی مان کر ہی بہتری کی طرف جاسکیں گے، ہماری دو، تین سال کی پلاننگ کے اندر غلطیاں رہی ہوں گی، یہ پلیٸرز کافی وقت سے پاکستان کیلئے کھیل رہے ہیں، کھلاڑیوں کو ذمہ داری لینی چاہیے۔
محمد حفیظ نے کہا کہ میں نے بطور کرکٹ کمیٹی ممبر یہ راٸے دی ہے کہ اسی منجمنٹ کو برقرار رکھنا چاہیے، کسی ایک کھلاڑی کو نکالنے یا لانے سے معاملہ حل نہیں ہوگا، سلیکشن میں زیادہ تبدیلی نہیں ہونی چاہیے، اگر کوٸی انجرڈ ہے تو اس کو تبدیل کرنا چاہیے، میں سمجھتا ہوں ٹیم میرٹ پر سلیکٹ ہوگی، بھارت میں جاکر آپ کو حوصلے سے کھیلنا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ سے پہلے بہت سے کھلاڑی لیگ کھیل رہے تھے، لیگ کی وجہ سے ان کو انجری ہونا ہی تھی، جب آپ اتنی زیادہ لیگ کھیل کر آرہے ہوتے ہیں تو بڑے ٹورنامنٹ میں انجرڈ ہونے کا امکان ہوتا ہے، پچھلی منجمنٹ کو سوچنا چاہیے تھا اتنی انجریز کے بعد لڑکے بڑا ایونٹ کیسے کھیلیں گے، جو کھلاڑی گزشتہ 1 سال میں انجرڈ ہوٸے وہ اس وقت کہاں ہیں؟۔
محمد حفیظ نے کہا کہ پی سی بی منجمنٹ سے سوال ہونا چاہیے کہ ہم نے نیدرلینڈ اور افغانستان کے خلاف بینچ اسٹرینتھ کیوں نہیں آزماٸی، کٸی کھلاڑی صرف دورہ کرکے واپس آگٸے، اسپنرز کی کارکردگی بہت مایوس کن تھی، ہمارے اسپنرز اچھی جگہ پر بال نہیں کرسکے، شاداب خان اس طریقے سے پرفارم نہیں کرسکے، ٹی 20 کی وجہ سے شاداب خان کی پرفارمنس متاثر ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا ہماری فاسٹ بولنگ بہتر ہے، بڑے ایونٹ میں اسپن کنسلٹنٹ ہونا چاہیے، پی سی بی کے سابق سربرا ہ نجم سیٹھی نے الزام لگایا کہ پاکستانی کوچز ایماندار نہیں، جب وہ مکی آرتھر کو پورے اختیارات دے رہے تھے، تب سوال کیوں نہیں ہوا، اگر فاٸنل تک پہنچنے پر صرف کپتان کو کریڈٹ نہیں دیتے تو شکست کا ملبہ بھی صرف کپتان پر نہ ڈالیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایشیا کپ فائنل سے قبل سری لنکا کو چوٹ کا دھکا

Next Post

بی جے پی بنیادی مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے – سرجے والا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہاردک پانڈیا کیریر کی بہترین رینکنگ پر پہنچے
کھیل

پانڈیا اور نہرا پر آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

2025-05-08
ہندوستان نے تھائی لینڈ کو 74 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی
کھیل

ہندوستانی خواتین ٹیم جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں داخل

2025-05-08
کھیل

گجرات نے بارش سے متاثرہ مقابلے میں ممبئی کو تین وکٹوں سے شکست دی

2025-05-08
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی رینکنگ میں ہندوستان کا جلوہ برقرار، پاکستان تینوں فارمیٹ میں ناقص کارکردگی کے سبب تنزلی کا شکار

2025-05-08
کھیل

ویسٹ انڈیز نے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

2025-05-07
کھیل

جسپریت بمراہ کو ان کے نشان سے دور رکھیں: GT کے لیے شین واٹسن کا حتمی چیلنج

2025-05-07
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
کھیل

شبمن گل بہت مسابقتی کپتان ہیں: سائی سدھرسن نے جی ٹی کپتان کی تعریف کی

2025-05-07
کھیل

کوہلی: باؤچر نے بچپن میں مجھ پر سب سے زیادہ اثر ڈالا

2025-05-07
Next Post

بی جے پی بنیادی مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے - سرجے والا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.