سرینگر/۲مئی
سرینگر ہوائی اڈے پر پیر کو ایک فوجی جوان کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب ائیر پورٹ سیکورٹی نے اس کے سامان سے ایک ہینڈ گرینیڈ بر آمد کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ سری نگر ہوائی اڈے کے ڈراپ گیٹ پر پیر کی صبح سکریننگ کے دوران ایک فوجی اہلکار کے سامان سے ایک ہینڈ گرینیڈ بر آمد کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہینڈ گرینیڈ بر آمدگی کے ساتھ ہی فوجی اہلکار کو پوچھ تاچھ کے لئے حراست میں لیا گیا۔
فوجی اہلکار کی شناخت بالاجی سومپتھ ساکن تامل نا ڈوکے بطور کی گئی ہے جو فوج کی۴۲آر آر سے وابستہ ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ فوجی اہلکار انڈیگو فلائٹ کے ذریعے سرینگر سے چنئی براستہ دہلی جا رہا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ فوجی جوان کو پولیس چوکی ہمہامہ کے سپرد کیا گیا ہے اور اس ضمن میں مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔