نئی دہلی// انسانی حقوق کمیشن نے مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے سکریٹری اور ڈرگ کنٹرولر جنرل آف انڈیا کو جعلی ادویات کے حوالے سے نوٹس جاری کرتے ہوئے اس معاملے میں چار ہفتوں کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے ۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی وارننگ کے بعد، سنٹرل ڈرگ اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن (سی ڈی ایس سی او) نے ریاستی ریگولیٹرز، ڈاکٹروں اور مریضوں کو لیور کی ڈیفٹیلیو اور کینسر کی ایڈسیٹریس نامی دو ادویات کے حوالے سے خبردار کیا ہے ۔ مبینہ طور پرہندوستان سمیت چار ممالک میں پائے گئے ایڈسیٹرس انجیکشن 50 ایم جی کی نقلی دوا اکثر مریض تک پہنچ جاتی ہے اور یہ دوائیں غیر منظم سپلائی چینلز (بنیادی طور پر آن لائن) کے ذریعے تقسیم کی جاتی ہیں۔
کمیشن نے بدھ کو ایک ریلیز میں مرکز اور ڈرگ ریگولیٹر کو نوٹس دئے جانے کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر میڈیا رپورٹ کا مواد درست ہے تو یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔