سرینگر، 13 ستمبر
کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ علاقے میں دہشت گردوں کے ساتھ مسلح تصادم میں ایک آرمی کرنل سمیت سیکورٹی فورس کے تین اہلکار شہید ہو گئے۔
حکام نے بتایا کہ کرنل منپریت سنگھ، میجر آشیش، جموں و کشمیر پولیس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ہمایوں بھٹ گولی باری میں شدید زخمی ہوئے اور بعد میں ان کی موت ہو گئی۔
حکام نے مزید کہا کہ بھٹ کی موت خون کی شدید کمی کے باعث ہوئی۔ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی منگل کی شام گڈول کے علاقے میں شروع ہوئی تھی لیکن رات گئے اسے ختم کر دیا گیا۔
حکام نے بتایا کہ آج صبح، دہشت گردوں کی تلاش دوبارہ شروع ہوئی جب یہ اطلاع ملنا شروع ہوئی کہ انہیں ایک ٹھکانے پر دیکھا گیا ہے۔
کرنل سنگھ سامنے سے اپنی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے دہشت گردوں پر حملہ آور ہوئے۔ تاہم دہشت گردوں نے اس پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔