سرینگر//
شمالی ضلع کپواڑہ کے ولگام ہندواڑہ میں تین نابالغ لڑکے مبینہ طورپر لاپتہ ہو گئے جن کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ پیر کے روز ولگام ہندواڑہ میں تین لڑکے کھیلنے کی خاطر گھر سے نکلے جس کے بعد ان کا کئی پر اتہ پتہ نہیں چل سکا۔معلوم ہوا ہے کہ بسیار تلاش کے باوجود بھی جب تین لڑکوں کے بارے میں کوئی سراغ نہیں ملا تو اہل خانہ نے پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی رپورٹ درج کی۔
پولیس ذرائع نے لاپتہ ہوئے لڑکیوں کی شناخت ناظم ممتاز ولد ممتاز لون، فیضان حمید میر ولد عبدالحمید میر اور عزیز احمد ڈار ولد شفیع ڈار کے بطور کی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ گمشدہ لڑکوں کو تلاش کرنے کی خاطر خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے ۔