سرینگر//
جموںکشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے خانصاحب علاقے میں نابالغ لڑکی کو رہائشی مکان میں لٹکتے ہوئے پایا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ منگل کے روز خانصاحب بڈگام میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب۱۹سالہ دوشیزہ کو کمرے میں لٹکتے ہوئے پایا گیا، چنانچہ اہل خانہ نے اس کو ہسپتال پہنچایا جہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی۔