جمعہ, ستمبر 29, 2023
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جی ۲۰:دہلی اعلامیہ پر اتفاق:یوکرین میں جنگ اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے پر ممبران متفق

مودی کی عالمی سطح پر بھروسے کے فقدان کو اعتماد میں تبدیل کرنے کی اپیل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-10
in اہم ترین
A A
جی ۲۰:دہلی اعلامیہ پر اتفاق:یوکرین میں جنگ اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے پر ممبران متفق

PM’s remarks at G20 Summit on ‘One Earth’ at Bharat Mandapam, in Pragati Maidan, New Delhi on September 09, 2023.

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

شمالی کمان کے سربراہ کا سیاچن دورہ، فوج کی تیاریوں کا جائزہ لیا

بالائی حصوں میںبرفباری کا امکان:کسان آج سے دھان کی فصل کی کٹائی سے احتراز کریں :محکمہ موسمیات

نئی دہلی//
جی ٹونٹی اجلاس نے ’نئی دہلی اعلامیہ‘کو اپنایا ہے، جسے ملک کیلئے ایک بڑی جیت کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ یوکرین میں جنگ اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے حوالے سے تقسیم کی وجہ سے بین الاقوامی گروپوں کیلئے اتفاق رائے تک پہنچنا دیر سے مشکل ہو رہا تھا۔
دارالحکومت نئی دہلی میں دو روزہ جی ٹونٹی اجلاس کے پہلے روز ہفتے کو وزیرِ اعظم نریندر مودی نے اعلان کیا کہ ان کی ٹیم کی سخت محنت کے نتیجے میں جی ٹونٹی سربراہی اجلاس کے اعلامیے پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔
اعلامیے میں یوکرین جنگ سمیت عالمی فوڈ سکیورٹی، توانائی، ماحولیات، صحت اور دیگر مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے۔
عالمی رہنماؤں نے یوکرین میں فوری طور پر جامع، منصفانہ اور پائیدار امن کے قیام پر زور دیا ہے البتہ اعلامیے میں روس کی مذمت سے گریز کیا ہے۔
اعلامیے پر عالمی رہنماؤں کے اتفاق کو حیران کن قرار دیا جا رہا ہے کیوں کہ اس سے قبل یوکرین معاملے پر جی ٹونٹی ممالک کے درمیان اختلاف رائے موجود تھا۔
اعلامیے سے قبل یورپی ممالک یوکرین جنگ کے معاملے پر روس کی مذمت پر زور دے رہے تھے جب کہ بعض ملکوں کا مطالبہ تھا کہ وسیع تر معاشی مسائل پر توجہ دی جائے۔
اعلامیے میں رکن ممالک سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ علاقائی امن کے لیے طاقت کے استعمال سے گریز کریں یا کسی بھی ریاست کی علاقائی سالمیت کے خلاف کام نہ کریں۔
اعلامیے میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال یا استعمال کی دھمکی کو ناقابلِ قبول قرار دینے پر بھی زور دیا گیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ دور جنگ کا دور نہیں ہونا چاہیے۔
اعلامیے میں روس اور یوکرین سے اناج، اشیائے خور و نوش، اور کھاد کی فوری اور بلا روک ٹوک ترسیل کو یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔
خوراک اور توانائی کے تحفظ کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس سے متعلقہ انفرااسٹرکچر پر فوجی کارروائی یا دیگر حملوں کو روکا جائے۔
نئی دہلی میں گروپ جی ٹونٹی کے اٹھارہویں سربراہی اجلاس میں ہفتے کو دو سیشن منعقد ہوئے۔ امریکہ کے صدر جو بائیڈن سمیت برطانیہ، ترکیہ، مصر، متحدہ عرب امارات، جاپان، آسٹریلیا، انڈونیشیا اور جنوبی افریقہ سمیت کئی ممالک کے سربراہان، یورپی یونین کے اعلیٰ ذمہ داران اور متعدد بین الاقوامی تنظیموں کے صدور دہلی میں موجود ہیں۔ البتہ روس اور چین کے صدور اس اجلاس میں شریک نہیں لیکن دونوں ملکوں کے نمائندے اجلاس میں شریک ہیں۔
ظہرانے کے بعد دوسرے سیشن کے دوران بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے مختصر خطاب میں بتایا کہ ہماری ٹیم کی سخت محنت کے نتیجے میںجی ٹونٹی سربراہی اجلاس کے اعلامیے پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔
وزیرِ اعظم مودی نے عالمی رہنماؤں سے عالمی سطح پر بھروسے کے فقدان کو اعتماد میں تبدیل کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ کرونا وبا کے بعد عالمی برادری کو اعتماد کے فقدان کا سامنا ہے۔ تاہم انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ جس طرح عالمی رہنماؤں نے کرونا وبا پر قابو پایا اسی طرح اعتماد کے فقدان کے چیلنج پر بھی قابو پا لیا جائے گا۔
وزیرِ اعظم مودی جس وقت مندوبین سے خطاب کر رہے تھے ان کے سامنے رکھی ہوئی ملک کے نام کی تختی پر انڈیا کے بجائے بھارت لکھا ہوا تھا۔ تختی کا معاملہ ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب ملک کا نام بدلنے کے سلسلے میں ایک بحث چھڑی ہوئی ہے۔
تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ وزیرِ اعظم کے سامنے رکھی تختی کو حکومت کی جانب سے ایک پیغام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر جموں شاہراہ پروی آئی وی نقل و حمل کے دوران نجی گاریوں کو روکا نہیںجائیگا

Next Post

پولیس نے انتہائی مطلوب چارسرگرم دہشت گردوں کو اشتہاری قراردیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں منشیات کی دہشت گردی میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے: دویدی
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا سیاچن دورہ، فوج کی تیاریوں کا جائزہ لیا

2023-09-29
پہاڑوں پر برف باری‘ افروٹ میں ایک فٹ برف ریکارڈ
اہم ترین

بالائی حصوں میںبرفباری کا امکان:کسان آج سے دھان کی فصل کی کٹائی سے احتراز کریں :محکمہ موسمیات

2023-09-29
۲۲؍اکتوبر سے روز گار میلہ ‘۱۰ لاکھ نوکریاں فراہم ہوں گی
اہم ترین

وزیر اعظم اور وزیر داخلہ آگلے دو ماہ میں جموں کشمیر کا دورہ کر سکتے ہیں

2023-09-29
پردیس کانگریس کمیٹی کے نئے صدر کا انتخاب
اہم ترین

اپوزیشن میٹنگ میں لون‘ بخاری اور آزاد مدعو کیوں نہیں؟

2023-09-29
سری نگر فائرنگ :ایک سی آرپی ایف اہلکار از جان، ساتھی زخمی
اہم ترین

سی آر پی ایف کے۱۰۰ کوبرا کمانڈوز وادی میں تعینات

2023-09-29
’پنچایتی ممبران دیہی تعمیرو ترقی کی بنیاد‘
اہم ترین

منوج سنہا کا شہید بھگت سنگھ کو ان کی جینتی پر خراج عقیدت

2023-09-29
مرکز پارلیمنٹ کے علاوہ کوئی دوسرا الیکشن کرانے کے موڈ نہیں:عمر عبداللہ
اہم ترین

مرکز پارلیمنٹ کے علاوہ کوئی دوسرا الیکشن کرانے کے موڈ نہیں:عمر عبداللہ

2023-09-29
سوپور دہشت گردوں کے حامیوں کو پناہ نہ دے:ایل جی
اہم ترین

ملک کی دیہی معیشت میں تبدیلی آ رہی ہے:سنہا

2023-09-29
Next Post
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس

پولیس نے انتہائی مطلوب چارسرگرم دہشت گردوں کو اشتہاری قراردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

error: مواد محفوظ ہے !!
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.