جمعرات, ستمبر 28, 2023
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سرینگر جموں شاہراہ پروی آئی وی نقل و حمل کے دوران نجی گاریوں کو روکا نہیںجائیگا

فوجی کانوائی کے دوران شاہراہ پر ایس ایچ اوز اور ڈی ایس پیز تعینات کئے جائیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-10
in اہم ترین
A A
’ تین اضلاع دہشت گردوں سے پاک‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

شمالی کمان کے سربراہ‘اوپندر دویدی کا لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن کا دورہ

’پاکستان دہشت گردی کی ماں‘:’پنجاب اور جموں کشمیردونوں جگہ دہشت گردی کی ماں ایک ہی ہے‘

سرینگر///
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس کشمیر(اے ڈی جی پی)‘وجے کمار نے کہا ہے کہ سرینگر جموں شاہراہ پر وی آئی پی کی نقل وحمل کے دوران نجی ٹریفک کو نہیں روکا جائے گا ۔
کمار نے ہفتے کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔
اے ڈی جی پی نے میٹنگ کے دوران بتایا کہ قومی شاہراہ پر وی وی آئی پیز، سینئر آفیسران کی نقل وحرکت کے دوران نجی ٹریفک کو نہیں روکا جائے گا۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کمار نے اننت ناگ ضلع میں سیکورٹی صورتحال اور قومی شاہراہ پر فوجی کانوائی کی نقل وحرکت کے دوران سیکورٹی فورسز کی جانب سے ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا ۔
کمار نے میٹنگ میں موجود فوج ، پولیس اور انٹیلی جنس آفیسران کو مشورہ دیا کہ وہ سری نگر جموں قومی شاہراہ پر کانوائی مومنٹ کا ایک مشترکہ سروے کرے اور اگر ممکن ہو تو ایس او پیز میں ترمیم کرنے کی سفارش کریں تاکہ فوجی کانوائی کی نقل وحرکت کے دوران نجی ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو سکے ۔
میٹنگ کے دوران اے ڈی جی پی نے ایس ایس پی اور فوج کے سینئر آفیسران کو مشورہ دیا کہ وہ قومی شاہراہ پر ایسے مقامات کی نشاندہی کریں جہاں ڈیوائیڈرز کو مزید اونچا کیاجاسکے ۔
انہیں یہ بھی مشورہ دیا گیا کہ وہ ایسے مقامات کی نشاندہی کریں جہاں سروس لین کی ضرورت ہے اور قومی شاہراہ پر ٹریفک کی ہموار روانی کو برقرار رکھنے کے لئے مشترکہ سفارشات بھی بھیجیں جہاں پر انڈر پاس اور آور پاس کی ضرورت ہو ۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نے پولیس کے سینئر آفیسران کو ہدایت دی کہ وہ ان مقامات کی بھی نشاندہی کریں جہاں پر اضافی سی سی ٹی وی نصب کئے جائیں ۔
کمار نے مزید بتایا کہ فوجی کانوائی کی نقل وحرکت کے دوران سر ینگر جموں شاہراہ کے حساس مقامات پر ایس ایچ او ز اور ایس ڈی پی اوز تعینات کئے جائیں گے ۔
اے ڈی جی پی نے آفیسران کو احکامات جاری کئے کہ قومی شاہراہ پر غیر قانونی تعمیرات کھڑی کرنے کی کسی بھی صورت میں اجازت نہ دی جائے اور شاہراہ کے اردگرد غیر قانونی تعمیرات کو ہٹانے کی خاطر نیشنل ہائی ویز اتھارٹی اور سیول انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون فراہم کریں۔
میٹنگ کے آخر پر فیصلہ لیا گیا کہ سری نگر جموں شاہراہ پر وی وی آئی پیز، سینئر آفیسران کی نقل وحرکت کے دوران نجی ٹریفک کو نہیں روکا جائے گا اور فوری اقدام کے طورپر سیولین ٹریفک کی روانی کے لئے مزید اقدامات تجویز کئے جائیں گے ۔
اس کے علاوہ نیشنل ہاوے پر لیٹرل انٹری پر خصوصی توجہ دی جائے اور اضافی اہلکاروں کی بھی تعیناتی عمل میں لائی جائے ۔
اے ڈی جی پی نے ٹریفک پولیس حکام پر زور دیا کہ وہ نجی گاڑیوں کی ہموار روانی کو یقینی بنانے کی خاطر اہم مقامات پر اضافی نفری تعینات کریں تاکہ عام لوگوں کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرناپڑے ۔
کمار نے سبھی اضلاع کے ایس ایس پیز کو ہدایت دی کہ قومی شاہراہ کے اردگرد علاقوں میں ملی ٹینٹ مخالف آپریشنز میں شدت لائے اور ان علاقوں میں سرگرم ملی ٹینٹ مدد گاروں اور سہولیت کاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

Related

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مراکش میں۸ء۶ شدت کے زلزلے میں ۱۰۳۷ ہلاک

Next Post

جی ۲۰:دہلی اعلامیہ پر اتفاق:یوکرین میں جنگ اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے پر ممبران متفق

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وادی میں شبانہ بارشیں اور تیز ہوائیں
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ‘اوپندر دویدی کا لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن کا دورہ

2023-09-28
پاکستان جموں کشمیر میں دہشت گردی کی ماں:ڈی جی پی
اہم ترین

’پاکستان دہشت گردی کی ماں‘:’پنجاب اور جموں کشمیردونوں جگہ دہشت گردی کی ماں ایک ہی ہے‘

2023-09-28
بجبہاڑہ میں مختصر تصادم میں ۲ مقامی جنگجو ہلاک
اہم ترین

جموں و کشمیر میں امسال۲۶ ستمبر تک۴۷ دہشت گرد مارے گئے‘۲۰۴گرفتار

2023-09-28
بارودی سرنگ بر آمد ہونے کا کیس :
اہم ترین

جنوبی کشمیر میں سات مقامات پر چھاپہ ماری

2023-09-28
راجوری میںدو پُرا سرار دھماکےکوئی جانی یا مالی نقصان نہیں
اہم ترین

راجوری میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، فوجی زخمی

2023-09-28
پلوامہ کے لاپتہ سبکدوش سرکاری ملازم کی لاش چوبیس روز بعد بر آمد
اہم ترین

ملورہ میں نوجوان کی پر اسرار حالت میں لاش بر آمد

2023-09-28
عالمی یوم سیاحت:ایل جی سنہا کی سیاحوں کو جموں وکشمیر کی سیر دعوت
اہم ترین

عالمی یوم سیاحت:ایل جی سنہا کی سیاحوں کو جموں وکشمیر کی سیر دعوت

2023-09-28
وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں ایس آئی اے کے چھاپے
اہم ترین

سنجوان میں سابق دہشت گرد معاون کے گھر پر ایس آئی یو کا چھاپہ

2023-09-27
Next Post
جی ۲۰:دہلی اعلامیہ پر اتفاق:یوکرین میں جنگ اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے پر ممبران متفق

جی ۲۰:دہلی اعلامیہ پر اتفاق:یوکرین میں جنگ اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے پر ممبران متفق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

error: مواد محفوظ ہے !!
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.