سرینگر//
جموںکشمیر پولیس نے لشکر طیبہ سے وابستہ چار سرگرم دہشت گردوں کے خلاف سی آر پی سی کی سیکشن ۸۲کے تحت اعلانیہ حکم جاری کیا ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ چاروں سیکورٹی ایجنسیوں کو متعدد کیسوں میں انتہائی مطلوب ہے ۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سٹیٹ انوسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) سرینگر نے کولگام اور اونتی پورہ پولیس ٹیموں کی مدد سے چار سرگر دہشت گردوں جو کہ سیکورٹی ایجنسیوں کو کئی کیسوں میں مطلوب ہے کے خلاف اعلانیہ حکم جاری کیا ۔
ترجمان نے سرگرم دہشت گردوں کی شناخت عمیس احمد وانی ولد نثار احمد وانی ساکن چولگام کولگام ، باسط احمد ڈار ولد مرحوم عبدالرشید ڈار ساکن ریڈونی کولگام ، اویس فیروز ولد فیروز احمد ساکن فرستہ بل پانپور اور مومن گلزار ولد گلزار احمد میر ساکن فردوس کالونی عید گاہ سرینگر کے بطور کی ۔
مذکورہ سرگرم دہشت گردوں کے خلاف پولیس اسٹیشن پامپورہ ‘صورہ اور کوٹھی باغ تھانہ میں ایف آئی آریو اے پی اے ایکٹ اور ۲۵ /۷آرمز ایکٹ کے تحت کیس رجسٹر ہے ۔
معزز عدالت نے ملزمان کو اعلان اشاعت کی تاریخ سے۳۰دنوں کے اندر اندر عدالت یا تفتیشی ایجنسی یا پولیس کے سامنے ہتھیار ڈالنے کا موقع دیا ہے ، ایسا نہ کرنے کی صورت میں ان کے خلاف سیکشن ۸۳سی آر پی سی کے تحت کارروائی شروع کی جائے گی۔
ترجمان نے کہاکہ ہفتے کے روز یعنی نو ستمبرکو مقامی اخبارات میں اعلانیہ حکم شائع کیا گیا ہے جبکہ ملزمان کے آبائی علاقوں میں بھی اعلانیہ حکم کی کاپیاں چسپاں کی گئیں اور ملزمان کے اہل خانہ کو بھی زبانی پڑھ کر اعلانیہ سنایا گیا۔
ان کے مطابق جن اخبارات میں اعلانیہ احکامات شائع کئے گئے ان کی کاپیاں بھی اہل خانہ کو فراہم کی گئیں۔
ترجمان نے بتایا کہ اشتہاری قرار دئے گئے دہشت گردوں کے آبائی علاقوں میں بھی اعلانیہ حکم کی کاپیاں چسپاں کئے گئے ہیں۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر میں دہشت گردی سے متعلق متعدد کیسوں میں مذکورہ دہشت گردوں کا ہاتھ رہا ہے ۔ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ دہشت گرد اس وقت سرگرم ہیں اور ان کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ سے ہے ۔