ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

کرکٹ ورلڈکپ کا فائنل پاکستان اور آسٹریلیا کھیلیں گے: مچل مارش کی پیشگوئی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-10
in کھیل
A A
آسٹریلیا۔پاکستان سیریز کے پروگرام میں تبدیلی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کُلدیپ یادو کی 10 وکٹیں، یارکشائر کی بڑی جیت

رونالڈو نے کیریئر کا 979واں گول کیا، النصر کی فتح کے ساتھ واپسی

سڈنی// آئی سی سی ورلڈکپ کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ میں شامل آل راؤنڈر مچل مارش نے پیشگوئی کی ہے کہ ورلڈکپ کا فائنل پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں کھیلیں گی۔
حال ہی میں ایک یوٹیوب پوڈکاسٹ میں مچل مارش نے سابق آسٹریلوی اوپنر ایڈم گلکرسٹ اور انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان کی مشترکہ میزبانی میں شرکت کی۔
دوران بات چیت مائیکل وان نے آسٹریلیا کا نام لیے بغیر کرکٹر سے سوال کیا کہ ورلڈکپ کون جیتنے والا ہے، بھارت، پاکستان یا انگلینڈ؟ جس پر مچل مارش نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں ایمانداری سے سمجھتا ہوں کہ فائنل میں آسٹریلیا اور پاکستان مدمقابل ہوں گے ۔
مچل کا جواب سن کر ایڈم گلکرسٹ نے اسے اچھا جواب قرار دیا جب کہ مائیکل وان نے ہنستے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو یہاں سے نکال ہی دیا۔
اس سے قبل سابق آسٹریلوی کرکٹر گلین میک گرا، انگلش کپتان آئن مورگن نے بھی پاکستان، آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی پیشگوئی کی تھی جب کہ سابق جنوبی افریقی بیٹر اے بی ڈی ویلیئرز نے جنوبی افریقا کو فہرست میں جگہ دی تھی، ساتھ ہی انہوں نے ورلڈکپ میں بابر اعظم کو پاکستان کے لیے اہم کھلاڑی قرار دیا تھا۔
واضح رہے کہ ون ڈے ورلڈکپ 2023 اکتوبر اور نومبر میں ہندوستان میں کھیلا جائے گا، جس میں 10 ٹیمیں حصہ لیں گی جب کہ میگا ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا اور فائنل 19 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور ہندوستان کا میچ 14 اکتوبر کو نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
ادھر اکستانی کرکٹ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ سوچ لیا ہے کہ ورلڈ کپ میں کن کھلاڑیوں کے ساتھ جانا ہے۔
ایشیا کپ میں ہندوستان کے خلاف میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ دل ٹوٹنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ورلڈ کپ میں جو ٹیم کے لیے بہتر ہوتا وہی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ڈھائی ماہ سے سری لنکا میں کھیل رہے ہیں ہندوستان کے خلاف ہمیں برتری حاصل ہوگی۔
بابر اعظم نے کہا کہ کولمبو میں سورج نکل گیا ہے لگتا نہیں بارش ہوگی، کل کے لیے میچ میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔
بابر اعظم نے کہا کہ ہمارا فوکس اکٹھے رہنے، میچز اور ٹورنامنٹ جیتنے پر ہوتا ہے، ورلڈ کپ کے لیے ایشیا کپ کو دیکھ رہے ہیں، ہم اپنا اسکواڈ تقریباً بنا چکے ہیں اور ٹیم کی بہتری کے لیے سب کام کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پلیئرز کے دل ٹوٹنے والی بات نہیں، جو بھی منتخب ہوں گے وہ بہترین ہی ہوں گے، میچز اور ٹورنامنٹ فاسٹ بولرز جتواتے ہیں اور مجھے ان پر یقین ہے، ہر میچ میں ہر کوئی پرفارم نہیں کرسکتا۔
یاد رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں کل پاک بھارت میچ کولمبو میں شیڈول ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سوریہ کو کامیابی کے لیے اپنے مائنڈ سیٹ کو بدلنا ہوگا: ڈی ویلیئرز

Next Post

میرے کام کا بوجھ دوسروں سے دو یا تین گنا زیادہ ہے: پانڈیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کُلدیپ یادو کی 10 وکٹیں، یارکشائر کی بڑی جیت
کھیل

کُلدیپ یادو کی 10 وکٹیں، یارکشائر کی بڑی جیت

2026-09-12
رونالڈو نے کیریئر کا 979واں گول کیا، النصر کی فتح کے ساتھ واپسی
کھیل

رونالڈو نے کیریئر کا 979واں گول کیا، النصر کی فتح کے ساتھ واپسی

2026-09-12
چاہل کی چار وکٹیں، نارتھمپٹن شائر کی آسان جیت
کھیل

چاہل کی چار وکٹیں، نارتھمپٹن شائر کی آسان جیت

2026-09-12
کھیل

جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں کیچز کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

2026-09-12
کھیل

تیر اندازی ورلڈ کپ فائنل میں دھیرج بومّادیورا ہندوستان کی واحد امید

2026-09-12
کھیل

سبالینکا نے پیگولا کو شکست دے کر مسلسل چوتھی بار یو ایس اوپن فائنل میں جگہ بنائی

2026-09-12
کھیل

پتنگ بازی کے ساتھ ہندوستانی ٹیم نے افغانستان کے خلاف ٹی-20 سیریز کے لیے مشق کی

2026-09-12
کھیل

میں ہمیشہ سیکھتا رہتا ہوں اور سیکھتے رہنا چاہتا ہوں:محمد شامی

2026-09-12
Next Post
ہاردک پانڈیا کیریر کی بہترین رینکنگ پر پہنچے

میرے کام کا بوجھ دوسروں سے دو یا تین گنا زیادہ ہے: پانڈیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.