نئی دہلی// گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل اور وزیر قانون راجندر ترویدی نے آج نئی دہلی میں وزرائے اعلیٰ اور ہائی کورٹس کے چیف جسٹسوں کی کانفرنس میں شرکت کی۔
گجرات کے اس وقت کے وزیر اعلیٰ اور موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی نے سال 2010-11 میں ریاست گجرات کی عدلیہ میں بنیادی ڈھانچے کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے 780 کروڑ روپے مختص کیے تھے ۔ ان کے راستے پر چلتے ہوئے گجرات حکومت نے بھی اس سال ریاست کے عدالتی محکمے کو 1740 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔حکومت گجرات عدلیہ کو موثر انفراسٹرکچر سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہمیشہ پرعزم رہی ہے ۔ بہتر سہولیات کو یقینی بنانے کے لیے ریاستی حکومت نے عدلیہ کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے ۔
ریاستی حکومت عدلیہ کی ہر ممکن مدد کرنے کی کوشش کرے گی تاکہ مقامی سطح پر لوگوں کو انصاف فراہم کیا جاسکے ۔ انہوں نے بتایاکہ ‘‘حکومت گجرات نے اس سال محکمہ انصاف کو 1740 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔ اس کے علاوہ پچھلے 5 سالوں کے دوران 2300 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ یہ مختص عدالت کی عمارت میں بنیادی سہولیات، عدالتوں کے افسران کے لیے مکانات کی تعمیر اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کے لیے تقسیم کی گئی ہے تاکہ ریاست کے لوگوں کو انصاف کے حصول میں کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
’’انہوں نے مزید کہاکہ ریاستی حکومت نے ہائی کورٹ کے مشورے سے گزشتہ 5 سالوں کے دوران مختلف ضلع اور بلاک کی سطحوں پر 30 نئے کورٹ کمپلیکس کی تعمیر کے لیے 400 کروڑ روپے کی رقم منظور کی ہے ۔ اس کے علاوہ ریاستی حکومت نے مختلف ضلع اور بلاک سطح کی عدالتوں میں کام کرنے والے افسران کے لیے ان کے رینک کے مطابق مکانات کی تعمیر کے لیے گزشتہ 5 سالوں کے دوران 75 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔اس کانفرنس میں گجرات کے وزیر قانون راجندر ترویدی، گجرات ہائی کورٹ کے چیف جسٹس رویندر کمار اور وزیراعلی کے چیف پرنسپل سکریٹری کے کیلاشناتھن نے شرکت کی۔ جس کا افتتاح وزیر اعظم نے کیا تھا۔ اس تقریب میں مرکزی وزیر قانون، جسٹس اور سپریم کورٹ کے دیگر ججز، نامور قانون دان، ہائی کورٹس کے چیف جسٹس کے ساتھ ساتھ حکومت ہند اور ریاستی حکومتوں کے افسران نے بھی شرکت کی۔