جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

حکومت خصوصی اجلاس کا ایجنڈا فراہم کرے : سونیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-06
in تازہ تریں
A A
فیس بک کی ’نفرت کی مہم‘ پر سونیا گاندھی نے اعتراض ظاہر کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

نئی دہلی/۶ستمبر

کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر‘ سونیا گاندھی نے 18 ستمبر سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کے حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے اور حکومت سے اس پانچ روزہ خصوصی اجلاس کا ایجنڈا فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ

پاک بھارت کشیدگی:سرینگر سمیت24 ہوائی اڈے15 مئی تک بند رہیں گے 

پاکستان نے بھارت کو نشانہ بنانے کےلئے 300 سے 400 ترک ڈرون استعمال کیے : حکومت

گاندھی نے کہا کہ 18 سے 22 ستمبر تک پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلایا گیا ہے ، لیکن حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کو واضح طور پر نہیں بتایا کہ اجلاس بلانے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔ اس اجلاس میں کیا ایجنڈا ہوگا اور کون کون سے بل پاس کئے جانے ہیں۔ خصوصی اجلاس کے پانچوں دن سرکاری کام کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ یہ بدقسمتی کی بات ہے ۔

کانگریسی لیڈر نے لکھا”آپ نے 18 ستمبر سے پانچ دن کے لیے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلایا ہے ۔ میں آپ کو یاد دلانا چاہتی ہوں کہ یہ خصوصی اجلاس دیگر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بغیر بلایا گیا ہے ۔ کسی اپوزیشن جماعت کو اس کے انعقاد کی وجہ سے آگاہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی کسی کے پاس اس حوالے سے کوئی ایجنڈا دستیاب ہے ۔ حکومتی دستاویز کے ذریعے سیشن کے حوالے سے اپوزیشن کو صرف یہ اطلاع دی گئی ہے کہ پارلیمنٹ کا پانچ روزہ اجلاس ’سرکاری کام کاج‘کے لیے بلایا گیا ہے “۔

گاندھی نے کہا”عام طور پر خصوصی اجلاس سے پہلے ایجنڈے کی ضرورت کے بارے میں اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں کے ساتھ بات چیت ہوتی ہے اور اتفاق رائے بنایا جاتا ہے ۔ خصوصی اجلاس کا ایجنڈا بھی پہلے سے طے ہوتا ہے اور اتفاق رائے تک پہنچنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔ یہ پہلا موقع ہے کہ اجلاس بلایا جا رہا ہے اور ایجنڈا طے نہیں کیا گیا اور نہ ہی اتفاق رائے تک پہنچنے کی کوئی کوشش کی گئی ہے ۔

کانگریس پارلیمانی پارٹی کے لیڈر نے کہا کہ اس کے باوجود ان کی پارٹی پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کرے گی اور عوام سے جڑے مسائل کو اٹھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس پانچ روزہ سیشن کے دوران مہنگائی، منی پور تشدد، ہریانہ میں تشدد جیسے مسائل پر بات ہونی چاہئے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’برشٹاچار مکت جموں کشمیر ہفتہ‘:چیف سیکریٹری کا بدعنوانی کے لیے صفر رواداری کا اعادہ

Next Post

پونچھ میں در اندازی کی کوشش ناکام‘۲ دہشت گرد ہلاک:فوج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
تازہ تریں

پاک بھارت کشیدگی:سرینگر سمیت24 ہوائی اڈے15 مئی تک بند رہیں گے 

2025-05-09
آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا
تازہ تریں

پاکستان نے بھارت کو نشانہ بنانے کےلئے 300 سے 400 ترک ڈرون استعمال کیے : حکومت

2025-05-09
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
تازہ تریں

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ

2025-05-09
خود کار ڈرافٹ
تازہ تریں

لیفٹیننٹ گورنر کا اوڑی دورہ، سیکورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

2025-05-09
بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
تازہ تریں

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘۷ دہشت گرد ہلاک :بی ایس ایف

2025-05-09
بالاکوٹ سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام‘ دو دہشت گرد ہلاک:فوج
تازہ تریں

پاکستانی حملے ، خلاف ورزیاں بنادی گئیں ناکام:ہندوستانی فوج

2025-05-09
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
تازہ تریں

جے شنکر کی اٹلی، یورپی یونین اور امریکہ کے رہنماوں کے سے فون پر بات

2025-05-09
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
تازہ تریں

ہند پاک کشیدگی :امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-09
Next Post
بجبہاڑہ میں مختصر تصادم میں ۲ مقامی جنگجو ہلاک

پونچھ میں در اندازی کی کوشش ناکام‘۲ دہشت گرد ہلاک:فوج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.