منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

چرار شریف‘ چاڈورہ میں تیز آندھی‘میوہ باغات کو نقصان

’ نقصان کا تخمینہ لگانے کی خاطرٹیموں کو تشکیل دیا گیا ہے ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-06
in مقامی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

سرینگر//
وسطی ضلع بڈگام کے چاڈورہ اور چرارشریف تحاصیل میں منگل اعلیٰ الصبح تیز آندھی چلنے کی وجہ سے سیب اور ناشپاتی کے باغات کو شدید نقصان پہنچا ۔
معلوم ہوا ہے کہ ناشپاتی باغات کو۳۰سے پچاس فیصد نقصان پہنچا ہے جس وجہ سے باغ مالکان کی سال بھر کی کمائی پر پانی پھیر گیا ہے ۔
ہاٹی کلچر ڈیلوپمنٹ آفیسرنے بتایا کہ نقصان کا تخمینہ لگانے کی خاطرٹیموں کو تشکیل دیا گیا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق چرار شریف اور چاڈورہ تحاصیل میں منگل اعلیٰ الصبح اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا اور لوگ گھروں میں سہم کر رہ گئے جب تیز آندھی کی وجہ سے میوہ باغات کو شدید نقصان پہنچا۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ تیز ہوائیں چلنے سے لوگ گھروں میں سہم کررہ گئے جبکہ چند منٹوں کے اندراندر ہی سیب اور ناشپاتی کے باغات کو لاکھوں روپیہ کا نقصان پہنچا ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کسانوں اور باغ مالکان کی سال بھر کی کمائی ضائع ہوئی ہے ۔
مقامی سرپنچ عبدالقیوم ڈار نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ چرار شریف تحصیل کے زالوسہ ، رہکائی، ہاپتھ ناڑ، بٹہ پورہ ، زین پنچال اور اس کے ملحقہ علاقوں میں تیز آندھی کی وجہ سے باغات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ طوفائی ہوائیں چلنے کی وجہ سے باغات میں میوے کے درخت جڑ سے اکھڑ گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے سیب اور ناشپاتی نیچے گر آئے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہاٹی کلچر محکمہ کے ذمہ داروں کو نقصان کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی ہے ۔انہوں نے متعلقہ محکمہ سے مطالبہ کیا کہ جلدازجلد متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے وہاں نقصان کا تخمینہ لگایا جائے ۔
ہاٹی کلچر ڈیلوپمنٹ آفیسر چرار شریف ڈاکٹر عمران نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ تحصیل کے چند علاقوں میں میوہ باغات کو نقصان پہنچنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ محکمہ کی ٹیموں کو فوری طورپر متاثرہ علاقوں کی اور روانہ کیا گیا ۔
ہاٹی کلچر ڈیلوپمنٹ آفیسر لولی پورہ چاڈورہ فیاض احمد ڈار نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ تحصیل کے ہفرو ، بٹہ پور ہ ، لولی پورہ اور وتہ کلو میں تیز ہوائیں چلنے سے میوہ باغات کو نقصان پہنچا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ فیلڈ آفیسران نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور بدھ کے روز سینئر آفیسران بھی ان علاقوں کا دورہ کرکے نقصان کا تخمینہ لگائیں گے ۔
ان کے مطابق متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے والے فیلڈ آفیسران نے بتایا کہ تیز ہوائیں چلنے سے باغات کو نقصان پہنچا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شمالی کوریا کے سربراہ صدر پیوٹن سے ملاقات کیلئے روس جائیں گے، امریکی اخبار

Next Post

بارہمو میں منشیات فروش گرفتار، نشہ آور مواد ضبط:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
جموں اورپنچاب کے سرحدی علاقوں میں ڈرون کی بڑھتی سرگرمیاں فورسز کیلئے چیلنج
اہم ترین

پونچھ میں ایل او سی کے قریب مشتبہ پاکستانی ڈرون کی پرواز

2026-08-30
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات
اہم ترین

آئندہ۱۰ روز کے دوران موسم گرم  اور مرطوب رہنے کا امکان: محکمہ موسمیات

2026-08-29
نوجوان کی پولیس تھانے میں موت‘عدالت کی پولیس اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت
اہم ترین

دھوکہ دہی اور فراڈ: بی جے پی ضلع اننت کے جنرل سیکریٹری کیخلاف مقدمہ درج

2026-08-29
موقف واضح ہے‘ ریاستی درجہ بحال ہونے تک کانگریس کابینہ میں شامل نہیں ہوگی: طارق کرہ
اہم ترین

موقف واضح ہے‘ ریاستی درجہ بحال ہونے تک کانگریس کابینہ میں شامل نہیں ہوگی: طارق کرہ

2026-08-28
عید الفطر آج منائی جا رہی ہے
اہم ترین

عید میلاد النبی کشمیر بھر میں مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی گئی

2026-08-27
جموں و کشمیر میں بڑا ردوبدل‘۸۲پولیس افسران تبدیل
اہم ترین

سونے کے زیورات چوری کے متعدد مقدمات حل، دو افراد گرفتار

2026-08-27
Next Post
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘

بارہمو میں منشیات فروش گرفتار، نشہ آور مواد ضبط:پولیس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.