سرینگر//
منشیات کے خلاف جنگ کو تیز تر کرتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس نے بانڈی پورہ میں ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کے دو بینک کھاتوں کو منجمد کرکے اس کے لوڈ کیرئر کو بھی ضبط کیا ہے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ منشیات فروش نے یہ تمام منشیات کا کاروبار کرکے حاصل کی تھی۔مذکورہ منشیات فروش کی شناخت ارشاد احمد ولدعبد الصمد خان ساکن اشم حاجن کے بطور کی گئی ہے ۔
بانڈی پورہ پولیس نے پیر کو ایک ٹویٹ میں کہا’’بانڈی پورہ پولیس نے اشم حاجن کے رہائشی ارشاد احمد ولد عبدالصمد خان نامی ایک بد نام زمانہ منشیات فروش کے دو بینک کھاتوں جن میں۳لاکھ۹۷ہزار ۶سو ۳روپے بچت تھے ،کو منجمد اور اس کے لوڈ کیرئر جس کی مارکیٹ میں قیمت ۳لاکھ۱۸ہزار روپیے کو ضبط کیا ہے‘‘۔
ٹویٹ میں مزید کہا گیا’’یہ تمام بچت غیر قانونی طور پر منشیات کا کاروبار کرکے حاصل کی گئی تھی‘‘۔قابل ذکر ہے کہ ماہ گذشتہ جموں وکشمیر پولیس نے بارہمولہ میں ایک منشیات فروش کے دو منزلہ مکان کو منسلک کر دیا تھا اور زائد از ۶۹لاکھ روپیے نقدی ضبط کئے تھے ۔‘‘
۔۔۔۔۔۔۔۔۔