سرینگر//
فٹ پاتھ ایسو سی ایشن سوپور نے ہفتے کے روز یہاں پریس کالونی میں اپنے مطالبات کو لے کر احتجاج درج کیا۔
احتجاجیوں نے ہاتھوں میں بینرس اٹھا رکھے تھے اور وہ ’ہماری مانگیں پوری کرو‘جیسے نعرے لگا رہے تھے ۔
اس موقع پر ایسو سی ایشن کے صدر ‘محمد ایوب نے میڈیا کو بتایا کہ ہم سٹی روڈ پر بیٹھتے تھے لیکن اب گذشتہ ۱۸دنوں سے ہمیں بیٹھنے نہیں دیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم متعلقہ حکام کے پاس بھی گئے لیکن کچھ بی نہیں ہوا۔
ایوب کا کہنا تھاکہ ہم۸۴؍ایسے افراد ہیں جنہیں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے ۔
ایسو سی ایشن کے صدر نے کہا کہ ہم نے بینک قرضہ لیا ہے جس کی قسط کو ہم ادا نہیں کر پا رہے ہیں۔
ایوب نے کہا کہ ہم شدید مشکلات سے دو چار ہیں اور گھر چلانے کا خرچہ بھی نہیں ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر چوبیس گھنٹوں کے اندر ہمارا مسئلہ حل نہیں کیا گیا تو ہم اپنے عیال کے ساتھ سڑکوں پر نکل آئیں گے ۔