پیانگ یانگ///
جنوبی کوریا نے اعلان کیا ہےکہ شمالی کوریا نے بحیرہ زرد کی سمت میں کروز میزائل داغے۔جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے ایک بیان میں کہا کہ کروز میزائل مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بجے داغے گئے۔
بیان میں، جس میں میزائلوں کے بارے میں تکنیکی تفصیلات شامل نہیں ہیں، کہا گیا ہے، ہماری فوج اپنی جنگی صلاحتیوں کو مضبوط بنا رہی ہے تو وہ ریاستہائے متحدہ امریکہ کے ساتھ قریبی تعاون میں اپنی پوری تیاری جاری رکھے ہوئے ہے۔ "یونہاپ ایجنسی کی خبر کے مطابق جنوبی کوریا کی صدارت کی سرپرستی میں نیشنل ڈیفنس کونسل کا بھی ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔یہ امر قابل توجہ ہے کہ یہ میزائل تجربات 17تا 31 اگست کو امریکہ اور جنوبی کوریا کی الچی فریڈم شیلڈ فوجی مشق کے بعد کیے گئے ہیں۔
شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا اور امریکہ کی فوجی مشقوں نے جزیرہ نما کوریا پر "جوہری جنگ کے خطرے کو مزید شہہ دی ہے۔”