جوہانسبرگ//
سابق جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈویلیئرز نے کہا ہے کہ بابراعظم دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہے۔
اپنے یو ٹیوب چینل پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈویلیئرز نے کہا کہ مجھے بابر اعظم کے بارے میں بات کرنا اچھا لگتا ہے کیونکہ وہ ان بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہے جنہیں میں نے کھیلتے دیکھا ہے، وہ ایک ورسٹائل بلے باز ہے اور تمام فارمیٹس میں مسلسل شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔
بابراعظم پاکستان کے بیٹنگ آرڈر میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب میں بابراعظم سے پہلی مرتبہ ملا تو وہ بہت کم عمر تھا لیکن جلد ہی احساس ہوگیا کہ یہ نوجوان طویل عرصہ کیلئے میدان میں آیا ہے۔ اس نے تمام فارمیٹس میں پوری دنیا کے بہترین بائولنگ اٹیک کو تنگ کیا، وہ ایک بہترین کھلاڑی ہے اور پاکستان کو ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کیلئے ان فارم بابراعظم کی ضرورت ہے۔