سرینگر//
فائر اینڈ ایمرجنسی کی اسامیوں کے امیدواروں نے جمعرات کو ایک بار پھر یہاں پریس کالونی میں جمع ہو کر انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کو سامنے لا نے کے مطالبے کو لے کر احتجاج درج کیا۔
احتجاجی اپنے مطالبات کے حق میں جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے ۔
اس موقع پر ایک احتجاجی نے کہا کہ ہم فائر اینڈ ایمر جنسی کے امید وار لگاتار احتجاج کر رہے ہیں لیکن ہماری بات نہیں سنی جا رہی ہے ۔
احتجاجیوں کا کہنا تھا’’یہ سال۲۰۱۳سے پہلا سب سے بڑا اسکیم سامنے آیا ہے جس میں بڑی مچھلیاں پھنسی ہیں‘‘۔
انہوں نے کہا کہ ایل جی صاحب نے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی جس کو ایک ماہ کے اندر رپورٹ سامنے لانی تھی لیکن وہ ابھی سامنے نہیں لائی گئی۔
موصوف نے کہا کہ ہم ہر ہفتے اور ہرمہینے یہاں احتجاج کر رہے ہیں تاکہ رپورٹ کا سامنے لایا جائے اور ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے ۔
احتجاجی نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اس سلسلے میں مداخت کرنے کی اپیل کی۔