چیسٹر-لی-اسٹریٹ، //) انگلینڈ کے محدود اوورز کے کپتان جوس بٹلر نے امکان ظاہر کیا ہے کہ نوجوان باصلاحیت بلے باز ہیری بروک کے لیے ابھی ٹیم کے دروازے بند نہیں ہوئے ہیں اور وہ ایک روزہ عالمی کپ کے لئے ہندوستان آنے والی ٹیم کا حصہ ہوسکتے ہیں۔
غورطلب ہے کہ تجربہ کار آل راؤنڈر بین اسٹوکس کے ریٹائرمنٹ واپس لینے کے باعث بروک نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز کے لیے منتخب اسکواڈ میں جگہ نہیں بنا سکے۔ جنوری 2022 میں انگلینڈ کے لئے ڈیبیو کرنے کے بعد سے بروک تینوں فارمیٹس میں متاثر کن رہے ہیں، حالانکہ اسٹوکس کی واپسی نے صورتحال تبدیل کردی ہے۔
بٹلر نے کہا، ’’بین اسٹوکس کا واپس آنا اور صرف ایک بلے باز کے طور پر(ورلڈ کپ کے لیے) دستیاب ہونا کافی حد تک مساوات کو بدل دیتا ہے۔ بین ایک لاجواب کھلاڑی ہیں، اس لیے انتخاب کا یہ فیصلہ قدرے مشکل تھا۔
انہوں نے کہا، "ابھی بھی وقت ہے، اس لیے ہم انتظار کریں گے اور دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے۔”
ورلڈ کپ سے تقریبا باہر ہونے کے بعد، بروک نے کہا: "یہ واضح طور پر مایوس کن ہے لیکن اس بارے میں بہت کچھ نہیں کیا جا سکتا ہے۔ آپ کو آگے بڑھنا ہی ہوگا۔ میں اس کے بارے میں نہیں سوچ رہا ہوں۔”
بروک نے حال ہی میں انگلینڈ کے منفرد ٹورنامنٹ ‘دی ہنڈریڈ’ میں 41 گیندوں میں سنچری بنا کر اپنی صلاحیت کا ثبوت دیا۔ انہوں نے ناردرن سپرچارجرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے 42 گیندوں پر ناقابل شکست 105 رنز بنائے جس میں 11 چوکے اور سات چھکے شامل تھے۔
بٹلر نے کہا، "ہم سب جانتے ہیں کہ ہیری ایک لاجواب کھلاڑی ہے اور ہم نے دیکھا ہے کہ وہ کیا کر سکتا ہے۔ یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے، ہم جانتے ہیں کہ وہ کتنا شاندار کھلاڑی ہے۔ بدقسمتی سے، وہ اس وقت ٹیم میں نہیں ہے۔
انہوں نے ، "ہم صلاحیتوں کے لحاظ سے بہت مضبوط ہیں۔ ایسے کئی بہترین کھلاڑی ہیں جو اس وقت (نیوزی لینڈ سیریز کے لیے منتخب) اس عارضی اسکواڈ میں نہیں ہیں۔ گزشتہ چند برسوں میں محدود اوورز کی ٹیموں میں یہ یہ انگلینڈ ٹیم کی فطرت رہی ہے، جو ہمارے لئے ایک اچھی علامت ہے۔ ایسی پریشانیوں کا سامنا کرنا اچھا ہے۔