اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اداریہ

کشمیر سے میوہ کی ڈھلائی ، نیامنصوبہ مرتب

سٹیک ہولڈروں کو ذمہ دارانہ کردار اداکرنے کی ہدایت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-08-27
in اداریہ
A A
آگ سے متاثرین کی امداد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

گذشتہ سال سیزن کے دوران کشمیر سے میوہ کی ڈھلائی کی سمت میں جو تلخیاں ہوئی ان کی ٹیس کشمیرکے طول وارض میں آج بھی میوہ باغ مالکان، بیوپاری اور سٹاکسٹوں کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹر شدت سے محسوس کررہے ہیں۔ ٹرانسپورٹ کی معمو ل کی نقل وحرکت کی راہ میں جو رکاوٹیں دانستہ طور سے اور غیر دانستہ طور سے ڈالی جاتی رہی اور جن کے نتیجہ میں ٹرکوں میں موجود کئی کئی روز تک شاہراہ کے مختلف پڑائوں پر ٹرکوں کو روکے رکھنے ا ور انہیں درماندگی کا نشانہ بنا تے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کا میوہ نہ صرف سڑ کر ضائع ہوا بلکہ اس غیر متوقع صورتحال کے پیش نظر جو میوہ ابھی باغات میں ہی پیک ہورہا تھا اس کو بھی تلف کردیاگیا۔
یہ صورتحال میوہ اُگانے والوںاور میوہ صنعت سے وابستہ مختلف اداروں کیلئے جہاں تکلیف دہ تھی وہی اس تعلق سے ناقابل برداشات رہی کہ پیداوار کی سمت میں سرمایہ کاری اور عرق ریزی کے باوجود انہیں نقصانات سے ہم کنار کیا گیا۔ اعلیٰ حکومتی سطح پر بھی یہ صورتحال موجب تشویش بنی۔ میوہ سے لدے ٹرکوں کو کون روک رہا تھا، کیوں کئی کئی روز تک سڑکوں پر درماندہ بنایا جاتا رہا اور اس کے پیچھے کو ن سے مذموم اور مکروہ عوامل اور مقاصد کا رفرما تھے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں رہے بلکہ وقت گذرتے سب کچھ عوام کے سامنے بے نقاب ہوکرآتا رہا۔
اس تعلق سے بیرون کشمیرکچھ مخصوص عینک اور ذہنیت کے حامل بیوپاریوں نے بھی اپنا مخصوص کردار اداکیا اور کشمیر سے آئے میوہ کو مختلف بہانوں اور حیلوں کی آڑ میں اونے پونے داموںخریدنے کی راہیںتلاش کرکے کشمیرکی میوہ صنعت کو کافی حد تک نقصان پہنچانے میںکوئی کسر باقی نہیں رکھ چھوڑی۔ اس سارے منظرنامے کے ہوتے بہت سارے باغ مالکان نے میوہ اُگانے سے احتراز کیا کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ وہ مزید نقصانات کے متحمل نہیں ہوسکتے۔
غالباً اس ساری صورتحال کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اب کی بار انتظامیہ کے اعلیٰ سربراہ ڈاکٹر ارن کمار مہتہ (چیف سیکریٹری) نے میوہ صنعت سے وابستہ تمام سٹیک ہولڈروں بشمول متعلقہ حکام کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی تاکہ اس سال میوہ سیزن کے دوران مال بردار (میوہ جات) ٹرکوں کو قومی شاہراہ پر سفر کے دوران کسی پریشانی کا سامنا نہ کرناپڑے۔ حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مال بردار گاڑیوں کے سفر کی مدت کو کم سے کم کرنے کی کوشش کریں گے، اس حوالہ سے نہ صرف شاہراہ پر عموماً رواں دواں ٹریفک کے تعلق سے ضروری دستیاب ڈاٹا کا جائزہ لیاگیا بلکہ فیصلہ کیاگیا میوہ ٹرکوں کی نشاندہی کیلئے انہیں خاص نشان بھی الاٹ کیاجائے گا ۔ اس سلسلے میں ایک منصوبہ بند ٹریفک پلان بھی وضع کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔
چیف سیکریٹری کی پہل پر میوہ کی ڈھلائی کے تعلق سے ٹریفک مینجمنٹ اور دوسرے اقدامات کے ردعمل میں میوہ صنعت سے وابستہ کم وبیش سبھی سٹیک ہولڈروں کی صف میں ایک نئی اُمید جاگ سکتی ہے اور اس پلان اور منصوبہ بندی کو وہ اپنی حوصلہ افزائی سے بھی تعبیر کرسکتے ہیں۔لیکن ان کے خدشات بھی کچھ کچھ اپنی جگہ برقرار ہیں۔ ان خدشات کا تعلق جہاں قومی شاہراہ کے مختلف حصوں میں ٹریفک کی نقل وحرکت کے تعلق سے بلاجواز روک تھام اور ترجیحی طور پر کچھ حلقوں کی گاڑیوں کو بغیر کسی روک تھام کے چلنے کی اجازت دے کر دوسرے ٹریفک بشمول اوسط شہری ٹریفک کو روکنے کا مروجہ طریقہ کار اور شاہرا ہ کے مختلف حصوں میںڈیوٹی پر تعینات ٹریفک عملے کی من مانیاں خاص طور سے قابل ذکرہیں۔ اس پر گہری نگاہ رکھنے کی ضرورت ہے۔
چیف سیکریٹری کی صدارت میں منعقدہ اعلیٰ سطح کی میٹنگ میں جو فیصلے لئے گئے ان پر عملی جامہ پہنانے سے ہی رکاوٹوں کو دور کیا جاسکتا ہے اور کروڑوں روپے مالیت کے میوہ کو تلف ہونے اور مالی نقصانات کا مزید بوجھ اُٹھانے سے سٹیک ہولڈروں کو تحفظ دیاجاسکتا ہے۔ روزانہ کروڑوں روپے مالیت کی مختلف خوردنی اشیاء بشمول ساگ سبزیاں ، غذائی اجناس، پولٹری ، گوشت ، انڈے وغیرہ بغیر کسی روک ٹوک کے کشمیر پہنچ رہے ہیں لیکن جب کشمیر سے کسی اشیاء باالخصوص میوہ جات کا سیزن شروع ہوجاتا ہے تو کچھ معلوم اور نامعلوم عنصر اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کی خاطر راہ میں حائل ہوجاتے ہیں۔
ضرورت اس بات کی ہے کہ کشمیر کے حوالہ سے اس مخصوص طریقہ کار اور مخصوص عینک سے عبارت ذہنیت کا خاتمہ کیاجانا چاہئے۔ اس سمت میں ذمہ داری کا سارا بوجھ ایڈمنسٹریشن کے متعلقہ اداروں کے کاندھوں پر ہے لیکن یہ کہنے میںکوئی تامل نہیں کہ بعض ادارے غیر ذمہ دارانہ طرزعمل اور طریقہ کار کا راستہ اختیار کرکے نہ صرف کشمیر اور کشمیر سے باہر کے کاروبار اور تجارتی تعلقات کو غیر محسوس طریقے سے نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں بلکہ عدم استحکام اور دوریوں کے نئے منظرناموں کے جنم دینے کا بھی باعث بن رہے ہیں یا اسی سے مشابہت مذموم کردار بھی اداکررہے ہیں۔ اس نوعیت کی ذہنیت اور مذموم طریقہ کار وسیع ترقومی مفادات( اور خاص کر سکیورٹی کے تناظرمیں )کے منافی ہے۔
میوہ صنعت کے جتنے بھی سٹیک ہولڈر ہیں ان کیلئے بھی یہ ضروری ہے کہ وہ اپنے حصے کے حوالہ سے ذمہ دارانہ کردار ادا کریں اور جس فرسودہ اورروایتی طریقہ کار جن پر وہ عرصہ سے کاربند ہیں ان سے ہٹ کر طریقہ کار اور منصوبہ بندی کو یقینی بنائے۔ اس تعلق سے جہاں کشمیر کے اندر کولڈ سٹوریج مراکز کے قیام کی ضرورت اب ناگزیر بن رہی ہے وہیں میوہ کی ڈھلائی اور میوہ کو ملک کی مختلف منڈیوں تک بغیر کسی نقصان کے پہنچانے کو یقینی بنانے کیلئے ایک متحد اور منظم ٹرانسپورٹ سروسز کا قیام بھی ناگزیر بن رہاہے۔
کشمیر کی میوہ صنعت سے وابستہ لوگ اور ادارے ان ریاستوں اور ممالک سے کوئی سبق حاصل کرنے کیلئے تیار نہیں جو اس ضمن میں ترقیا تی منازل طے کرکے خوب منافع کما رہے ہیں ۔ لیکن کشمیر کا میوہ باغ مالک، ان کی تنظیمیں اور دوسرے سٹیک ہولڈ رفرسودہ اور روایتی طریقہ کار کوترک کرنے کیلئے تیارنہیں اور وہ یہ فرض کربیٹھا ہے کہ مال منڈیوں تک پہنچ کر چند چمکتے سکے ہاتھ میں آجائیں تو ان کی ترقیات کایہی متاع زندگی ہے۔ ملک کی منڈیوں میںمیوہ افغانستان، ایران یا یوروپی ممالک سے آجائے تو ان منڈیوں میں اپنا دبدبہ بنائے رکھنے کیلئے کشمیر کے میوہ صنعت سے وابستہ لوگوں اور اداروں کیلئے لازم ہے کہ وہ خود بدلنے کا راستہ اختیار کریں اور جدید ترین ٹیکنالوجی اختیار کرنے کیلئے اپنے حاصل منافع کا ایک حصہ وقف کریں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اسرو اور سپارکو…!

Next Post

بروک کے لیے ون ڈے ورلڈ کپ کے دروازے بند نہیں ہوئے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

2025-04-12
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

2025-04-10
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

کتوں کے جھنڈ ، آبادیوں پر حملہ آور

2025-04-09
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اختیارات اور فیصلہ سازی 

2025-04-06
اداریہ

وقف، حکومت کی جیت اپوزیشن کی شکست

2025-04-05
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اظہار لاتعلقی، قاتل معصوم تونہیں

2025-03-29
اداریہ

طفل سیاست کے یہ مجسمے

2025-03-27
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اسمبلی سے واک آؤٹ لوگوں کے مسائل کا حل نہیں

2025-03-26
Next Post
بٹلر انگلینڈ کے نئے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کپتان منتخب ہوئے

بروک کے لیے ون ڈے ورلڈ کپ کے دروازے بند نہیں ہوئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.