پیر, مئی 12, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

اسرو اور سپارکو…!

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-08-27
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

لوگ ناحق ہمسایہ ملک اور اس کی خلائی ایجنسی (سپارکو ) کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں… طعنہ دے رہے ہیں اور…اور اس لئے دے رہے ہیں کہ…کہ یہ وہ کام نہیں کر پائی‘وہ کار نامہ انجام نہیں دے پائی ‘ جو ہندوستان کی خلائی ایجنسی ’اسرو‘ نے انجام دیا … چندریان تھری کو کامیابی سے چاند پر لینڈ کرا کے انجام دیا ۔اب صاحب یہ خدا داد مملکت پاکستان کے ساتھ زیادتی نہیں بلکہ ظلم ہے … جس طرح سیب اور کیلے میں کوئی موازنہ نہیں ہو سکتا ہے… اسی طرح سپارکو اور اسرو میں کوئی موازنہ نہیں ہے… بالکل اسی طرح جس طرح خود ہندوستان اور پاکستان میں کوئی وازنہ نہیںہے… بالکل بھی نہیں ہے ۔پاکستان میں وہ ہو رہا ہے جس چیز کیلئے یہ ملک بنا تھا اور… اور بھارت میںوہ سب کچھ ہو رہا ہے‘ جس کیلئے اس ملک کا قیام وجود میں آیا تھا… پاکستان جہالت ‘ غربت ‘ افلاس‘ ناخواندگی ‘ مسلکی منافرت ‘ مذہبی انتہا پسندی اور دہشت گردی کیلئے وجود میں آیا تھا اور…اور ما شا ء اللہ اس سب میں اس نے مہارت حاصل کی ہے… مہارت کیا ‘ اس سب میں یہ اتنا آگے نکل چکا ہے کہ کوئی اس کا ثانی نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے… ہندوستان جمہوریت ‘ ترقی ‘ علم ‘ ادب ‘ مذہبی رواداری ‘ سائنسی علوم ‘ٹیکنالوجی ‘ آئی ٹی ‘ زراعت میں مہارت کیلئے بنا تھا اور اللہ میا ں کے فضل و کرم سے یہ ان سب میں آگے نہیں بلکہ بہت آگے نکل چکا ہے… اتنا آگے کہ پاکستان اس دوڑ میں کہیں نظر تک نہیں آرہا ہے… وہ اس دوڑ سے باہر ہو چکا ہے ۔ایسے میں صاحب سپارکو سے چندریان تھری جیسی کامیابی کی توقع رکھنا ‘ اللہ میاں کی قسم اس خلائی ایجنسی کے ساتھ زیادتی ہے اور… اور ظلم بھی ۔سپار کواس کام کیلئے بنی ہی نہیں ہے… اگر یہ اس کام کیلئے بنی ہی نہیں تو صاحب پھر سپارکو یہ کام کیسے کر سکتی ہے… نہیں کرے گی‘ یہ نہیں کر سکتی ہے … سپارکو کا قیام ۱۹۶۱ میں عمل میں لایاگیا اور… اور اپنے قیام کے ۶۲ برسوں میں اس ادارے ‘ اس خلائی ایجنسی کی جو سب سے نمایاں کامیابی اور کا کردگی رہی ہے … متاثر کن کا ر گردی وہ خلاء یا چاند پر نہیں بلکہ زمین پر رہی ہے…’سپارکو ہاؤسنگ سوسائٹی ‘ اس خلائی ایجنسی کی اب تک کی سب سے کامیابی رہی ہے۔ہاؤسنگ سوسائٹی!ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’انتظامیہ عوامی خدشات کو دور کرنے کی خواہاں‘

Next Post

کشمیر سے میوہ کی ڈھلائی ، نیامنصوبہ مرتب

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

کشمیر سے میوہ کی ڈھلائی ، نیامنصوبہ مرتب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.