جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

کیاسنہا جی جا…؟

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-08-26
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور!

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

ابھی ابھی تو اپنے ایل جی صاحب … سنہا جی اپنے آنے کی باتیں کررہے تھے… کہہ رہے تھے کہ جب وہ تین سال پہلے آئے تو یہاں یہ تھا وہ تھا ‘ وہ نہیں تھا ‘ یہ نہیں تھا اور آج اچانک سے جانے کی باتیں کررہے ہیں…اب ایسا کیا ہو گیا ہے کہ جو وہ جانے کی باتیں کررہے ہیں ۔ نہیں صاحب !سنہا جی نے جانے کا … کشمیر سے جانے کا کوئی اعلان نہیں کیا ‘ لیکن… لیکن ان کایہ کہنالوگ مجھے برسوں تک یا رکھیں گے… جب جاؤں گا تو کچھ کرکے ہی جاؤں گا… خالی از معنی نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے ۔ ہم رائی کا پہاڑ بنانے میں یقین نہیں رکھتے ہیں… لیکن صاحب یہ بھی تو سچ ہے کہ … کہ سیاستدان ‘ وہ بھی سنہا جی جیسے پکے اور منجھے ہو ئے سیاستدان ہوا میں باتیں نہیں کرتے ہیں… کبھی کبھی جب انہیں کچھ کہنا ہو تا ہے… واضح کرنا ہو تا ہے‘ پیغام اور اشارہ دینا ہو تا ہے تو… تو اشاروں کنایوں میں دیتے ہیں اور… اور لگتا ہے کہ ایل جی صاحب بھی کچھ ایسا ہی کررہے ہیں یا کچھ ایسا ہی کرنے کی سعی کرررہے ہیں… اب صاحب اگر سنہا جی کو واقعی میں جانا ہو گا تو … تو ہم انہیں روک نہیں سکتے ہیں اور… اور اگر انہیں نہیں جانا ہو گا تو… تو ہم انہیں نکال نہیں سکتے ہیں… اصل بات اور مدعا کیا ہے‘ہم نہیں جانتے ہیں… بالکل بھی نہیں جانتے ہیں… سوائے اس ایک بات کے کہ یہاں آنے والے ہر ایک کو ایک نہ ایک دن جانا ہی ہے… دیکھئے ہم اُس جانے کی بات نہیں کررہے ہیں… بلکہ ہم یہ کہہ رہے ہیں کہ اپنی معیاد مکمل کرکے یا بیچ میں چھوڑ کر یہاں جو بھی آئے گا … گورنر یا ایل جی آیا ‘ اسے جانا ہی پڑا … سنہا جی کو بھی جانا ہوگا … لیکن… لیکن اچانک ان کی جانے کی باتوں سے ہم تھوڑا حیران ضرور ہو گئے اور… اور اس لئے ہو گئے کہ … کہ سنہا جی سچ میں ایک میڈیا فرینڈلی ایل جی ثابت ہو ئے… نہیں صاحب انہوں نے میڈیا پر انعامات اور نوازوں کی کوئی بارش نہیں کی… البتہ انہوں نے ہیڈ لائنوں کی بارش ضرور کی کہ… کہ سنہا جی جب بھی کچھ بولتے ہیں… اپنا منہ کھولتے ہیں تو… تو وہ خبر بن جاتی ہے… ہیڈ لائن بن جانتی ہے… جیسا ان کا یہ کہنا کہ لوگ… جموں کشمیر کے لوگ انہیں برسوں تک یاد رکھیں گے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پوتن جی-20 سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے

Next Post

سرینگر اور جموں میں ای بس سروس

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

…ہم تو کہہ رہے تھے!

2025-04-27
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

سرینگر اور جموں میں ای بس سروس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.