جموں//
جموں کشمیر کے ضلع اودھم پور میں گذشتہ شب دریائے توی میں غرقآب ہونے والے نوجوان کی لاش جمعرات کی صبح بازیاب کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ اودھم پور کے دوبر علاقے میں بدھ کی شام ایک۲۱سالہ نوجوان دریائے توی میں غرقاب ہوگیا۔
ذرائع نے کہا کہ واقعہ پیش آتے کے بعد پولیس اور این ڈی آر ایف کی ٹیموں نے بچائو آپریشن شروع کیا اور سخت کاوشوں کے بعد لاش کو جمعرات کی صبح باز یاب کیا گیا۔
اس دوران جموںکشمیر کے ضلع راجوری کے منجکوٹ علاقے میں جمعرات کی صبح ڈرین میں ایک نیم بوسیدہ لاش پائی گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے منجکوٹ علاقے میں راہگیروں نے جمعرات کی صبح ایک پنچایت ڈرین میں ایک نیم بوسیدہ لاش دیکھی اور اس کے متعلق فوری طور پولیس کو مطلع کیا۔
ذرائع نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو قانونی و طبی لوازمات کی ادائیگی کیلئے اپنی تحویل میں لے لیا۔حکام لاش کی شناخت معلوم کر رہے ہیں۔