سرینگر//
جموںکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ چاند کے جنوبی قطب پر چندریان۳کی کامیاب لینڈنگ سے جموں وکشمیر کے لوگوں میں بھی اسی طرح کا جوش و خروش دیکھا گیا جس طرح کا جوش و جذبہ پورے ملک میں تھا۔
سنہا نے کہا کہ یہ صرف بھارت کی نہیں بلکہ پوری انسانیت کی کامیابی ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔
ایل جی نے کہا’’چندریان۳کی کامیابی پورے دیش کیلئے فخر کی بات ہے اور ملک کے ایک عرب۴۶کروڑ لوگوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو مبارک بادی پیش کی‘‘۔
سنہا کا کہنا تھا’’جموں کشمیر کے لوگوں میں بھی وہی جو ش و خروش دیکھا گیا جو ملک کے باقی حصوں کے لوگوں میں دیکھا گیا‘‘۔
لیفٹیننٹ گورنرنے کہا کہ یہ صرف ملک کی نہیں بلکہ انسانیت کی کامیابی ہے ۔انہوں نے ضلع بڈگام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس ضلعے کو کافی اہمیت حاصل ہے ۔
سنہا کا کہنا تھا’’بڈگام کو ریلوے اسٹیشن ہے ، ہوائی اڈہ ہے اور یہ سری نگر کا ہی ایک حصہ ہے اور اس کو بھی سرینگر جیسا خوبصورت بنایا جا دہا ہے ۔‘‘










