نئی دہلی// سڑک ٹرانسپورٹ اور شہری ہوا بازی کے وزیر مملکت جنرل وی کے سنگھ نے آج سڑک اور شاہراہ کو ملک کی شریانیں قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کی اقتصادی ترقی کو تیز کرتے ہیں۔ مسٹر سنگھ نے یہاں سڑک اور شاہراہ پر سی آئی آئی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انفراسٹرکچر سیکٹرسے ملک کی جی ڈی پی پر 1.5 سے 3 گناتک ملٹی پلائر اثر پڑتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 1930 میں امریکہ نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر زور دیا، خاص طور پر سڑکوں اور شاہراہوں کی تعمیر، جس سے اس کی معیشت کو فروغ ملا۔ساتھ ہی اس نے وہاں کے لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ تعمیراتی سامان کے ساتھ ساتھ تعمیرات کے معیار پر بھی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے ۔ طویل مدت تک پائیدار اور ماحول دوست سڑکوں اور شاہراہوں کے لیے بہت ضروری ہے ۔ گزشتہ 8-9 سالوں میں ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں نمایاں اضافہ درج کیا گیا ہے ۔ اس وقت تقریباً 3000 کلومیٹر نئے ہائی ویز اور ایکسپریس تعمیر کے مختلف مراحل میں ہیں جو اس شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے حکومت کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ معیشت میں حصہ ڈالنے کے علاوہ یہ شعبہ روزگار پیدا کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے ۔
نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا کے چیئرمین سنتوش کمار یادونے اپنے ویڈیو پیغام میں اس بات پر زور دیا کہ سڑکوں اور شاہراہوں کی تعمیر میں مصروف کمپنیوں کو پروجیکٹ ڈلیوری کے وقت اور وعدوں کے لحاظ سے زیادہ پیشہ ورانہ ہونا چاہیے ۔ یہ ایک ایسے وقت میں اور بھی اہم ہو جاتا ہے جب حکومت بنیادی ڈھانچے کو وقت سے پورا کرنے کے پر کئی طرح کے انسینٹیو بھی دے رہی ہے ۔ اس کے علاوہ، پیشہ ورانہ رویہ سے کمپنیوں کو اپنے کاروبار کو بڑھانے اور عالمی ٹینڈرز اور منصوبوں کے لیے خود کو اہل بنانے میں مدد کرے گی۔