جموں//
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے شب قدر اور جمعتہ الوداع کے موقعہ پر عوام کو مبارک باد دی ہے۔
اپنے مبارک بادی کے پیغام میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یہ مقدس موقعہ اللہ تعالی کی رحمتوں اور بخششوں کے حصول، عاجزی، خیراتی اور انسانیت کی عظیم تر بھلائی کے لئے کام کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ’’میں دعا کرتا ہوں کہ یہ مبارک موقعہ جموں وکشمیر میں امن اور خوشحالی اور سب کی زندگیوں میں خوشی کی نویدلے آئے ‘‘۔
اس دوران ڈویڑنل کمشنر کشمیر پانڈورنگ کے پولے نے جمعرات کو وادی کے لوگوں کو شب قدر اور جمعتہ الوداع کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔
اپنے تہنیتی پیغام میں ڈویڑنل کمشنر کشمیر نے کہا کہ اس پرمسرت موقع کا تہوار اللہ تعالیٰ کی رحمتوں اور بخششوں کے حصول، عاجزی، خدمت خلق اور ہر طرف انسانیت کی عظیم تر بھلائی کے لیے کام کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
پولے نے اپنے پیغام میں کہا ’’آئیے ہم وادی میں دیرپا امن، خوشحالی اور خوشی کیلئے دعا کریں‘‘۔اس پرمسرت موقع پر صوبائی کمشنرکشمیر نے لوگوں سے کووڈ کے مناسب رویے پر عمل کرنے کی اپیل بھی کی۔