سرینگر//
کانگریس لیڈر‘ راہل گاندھی جمعرات کو لداخ کے دو روزہ دورے پر لہیہ پہنچے۔
لہیہ ہوائی اڈے پر کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے راہل گاندھی کا استقبال کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ لداخ میں کانگریس کو مزید مضبوط کرنے کی خاطر راہل گاندھی سینئر لیڈران سے ملاقی ہونگے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ راہول گاندھی دو روزہ دورے کے دوران متعد د عوامی وفود کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔
لداخ میں ہل ڈیلوپمنٹ کونسل کے چناؤ کے پیش نظر راہل گاندھی کا دورہ غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔
بتادیں کہ بھارت جوڑو یاترا کے دوران ہی راہل گاندھی نے اعلان کیا تھا کہ وہ لداخ کا بھی دورہ کریں گے۔