کراچی//
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے گلابی فراک پہنی ہوئی ننھی پری کے ہمراہ نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں۔
سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی نئی تصویر کو دیکھ کر صارفین تجسس کا شکار ہوگئے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ٹینس اسٹار نے اپنی بھانجی کی پہلی سالگرہ کی تقریب سے اہل خانہ کے ہمراہ چند تصاویر شیئر کیں۔
ان تصاویر میں ایک ننھی پری کو بھی دیکھا جاسکتا ہے، گلابی فراک پہنی یہ ننھی پری ان کی بھانجی دعا ہے، جو گزشتہ دنوں ایک برس کی ہوگئی اور اس کی سالگرہ کے موقع پر ایک شاندار تقریب منعقد کی گئی۔
ثانیہ مرزا نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر اس تقریب سے چند تصاویر شیئر کیں جس نے صارفین کے دل جیت لئے۔
انہوں نے مذکورہ تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ’ہم نے کل اپنی ننھی دعا کی سالگرہ منائی، یہ سب سے پیاری اور مسکراتی ہوئی بچی ہے، اس کی مسکراہٹ اور پُرخلوص محبت ہمارے گھر کی رونق ہے، ہم نے جس کی خواہش کی تھی وہ تم ہی ہو‘۔