کیف//
اقوام متحدہ کےجنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ 21 ویں صدی میں جنگ مضحکہ خیز اور بری چیز ہے، 21 ویں صدی میں کوئی جنگ قابل قبول نہیں ہے۔
یوکرین کے دورے پر موجود اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نےکیف ریجن کے علاقے بورودینکا کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ وہ یہاں موجود جلے ہوئے گھروں میں اپنے خاندان اور اپنے پوتیوں کو گھبرا کر بھاگتے ہوئے تصور کر رہے ہیں۔
خبرایجنسی کے مطابق یواین سیکریٹری جنرل یوکرینی صدر زیلنسکی سے بھی ملاقات کریں گے،یواین سیکریٹری جنرل یوکرینی صدر سے ملاقات سے قبل یوکرینی قصبے بوچا کا بھی دورہ کریں گے۔واضح رہے کہ روسی حملے کے بعد سے یو این سیکریٹری جنرل کا یوکرین کا یہ پہلا دورہ ہے۔