منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

ایل جی یوم آزادی کی تقریر: ’ کشمیرمیں اس سال غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں 59 فیصد ہوا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-08-15
in تازہ تریں
A A
ایل جی یوم آزادی کی تقریر: ’ کشمیرمیں اس سال غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں 59 فیصد ہوا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

‘

سرینگر/ 15 اگست

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کو کہا کہ ایک طویل وقفے کے بعد غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ یو ٹی میں غیر ملکی مہمانوں کی آمد میں 59 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ کچھ ممالک کی جانب سے نافذ منفی سفری ایڈوائزری جلد ہی ہٹانے کی امید ہے۔

متعلقہ

راجوری کے کیری سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام، پاکستانی گائیڈ گرفتار

کپوارہ اور ادھمپور میں منیشات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

ایل جی نے یہاں انتہائی سکیورٹی بندو بست میں بخشی اسٹیڈیم میں یوم آزادی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سال اب تک 1.27 کروڑ سیاحوں بشمول غیر ملکیوں نے جموں و کشمیر کا دورہ کیا۔

سنہا کاکہناتھا ”اعداد و شمار میں غیر ملکیوں کی ایک خاصی تعداد بھی شامل ہے۔ اس سال ہم نے غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں 59 فیصد اضافہ دیکھا ہے۔ اس سال کے کامیاب جی ٹونٹی ورکنگ گروپ اجلاس نے جموں و کشمیر کو عالمی سطح پر دھکیلنے میں مدد کی۔ مئی میں سری نگر میں منعقدہ جی ٹنوٹی ٹورازم ورکنگ گروپ میٹنگ میں 27 ممالک کے شرکاءایک مثبت پیغام کے ساتھ چلے گئے“۔ان کا مزید کہنا تھا”جموں و کشمیر کو امن اور فطرت کی خوبصورتی کی جگہ کے طور پر پہچانا جا رہا ہے“۔

سنہا نے کہا کہ اس سال کی امرناتھ یاترا نے نہ صرف ملک کے عقیدت مندوں کو بلکہ غیر ملکی یاتریوں کو بھی اپنی طرف متوجہ کیا۔

ایل جی نے کہا کہ آج جموں کشمیر اپنی تبدیلی اور پرامن ماحول کے لیے پہچانا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا”مجھے یقین ہے کہ کچھ ممالک کی طرف سے جموںکشمیر پر عائد منفی ٹریول ایڈوائزریز جلد ہی ختم کر دی جائے گی©©۔

سنہا نے کہا کہ انتظامیہ اس بات کو یقینی بنانے کی پوری کوشش کر رہی ہے کہ عام آدمی بغیر کسی دباو¿ اور پریشانی کے اپنی مرضی کی زندگی گزار سکے۔ ان کاکہنا تھا”جب میں نے جموں کشمیر میں بطور ایل جی جوائن کیا تھا، تین سال پہلے، میں نے کوئی وعدہ نہیں کیا تھا اور اس کے بجائے کہا تھا کہ میں وعدے پورے کرنے آیا ہوں“۔

ایل جی نے کہا کہ ان کی انتظامیہ جموں و کشمیر کے ہر شہری کے چہرے پر مسکراہٹ دیکھنے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے کیا”ہم جموں و کشمیر کو امن، خوشحالی اور ترقی کے لیے پرعزم ہیں۔ آج، نئی سڑکیں، ریل لائنیں، بجلی کے نئے منصوبے، ہوائی اڈے کے ٹرمینلز، سنیما ہال، دریا کے خوبصورت کنارے بن رہے ہیں جبکہ بہت کچھ کام ہونے والا ہے“۔

ایل جی نے کہا کہ سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے تابوت اور اس کے ماحولیاتی نظام میں آخری کیل ٹھونکنے کے لیے سخت محنت کر رہی ہیں۔ پڑوسی ملک کی حمایت یافتہ دہشت گردی نے معاشرے کے لیے کینسر کا کام کیا۔ ہم جموں و کشمیر کو دہشت گردی سے پاک جگہ بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

ایل جی نے سرحدوں کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سیکورٹی فورسز کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کے پہاڑ جوانوں کی انمول قربانیوں کے گواہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج میں شہیدوں کو سلام پیش کرتا ہوں اور ان کے اہل خانہ کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ پورا جموں و کشمیر اور قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

جموں و کشمیر میں تبدیلی کے بارے میں بات کرتے ہوئے، ایل جی نے کہا کہ اس سال 1.27 کروڑ سیاحوں نے جموں و کشمیر کا دورہ کیا جبکہ امرناتھ یاترا پرامن طریقے سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ 34 سالوں میں پہلی بار محرم کے جلوس کو روایتی راستوں سے گزرنے کی اجازت دی گئی۔ انہوں نے کہا”کشمیر میں ہوم اسٹے‘خیمہ گاہوں کی سہولیات، جبکہ فلم پالیسی، اور سیاحوں کےلئے 300 نئے سیاحتی مقامات کا افتتاح جموں و کشمیر کا مشاہدہ ہے“۔

ایل جی نے کہا کہ جموں و کشمیر حکومت نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی کا ہر ممکن موقع فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں روزانہ 20 لاکھ ای ٹرانزیکشن ہوتے ہیں جو اسے ڈیجیٹل طور پر تبدیل شدہ جگہوں میں سے ایک بناتا ہے۔ ایل جی نے کہا کہ آزادی کا امرت کال جو 2047 میں ہوگا، جموں و کشمیر کو ملک کے بہترین اور ترقی پسند مقامات میں شمار کیا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پورا ہندوستان منی پور کے ساتھ کھڑا ہے: وزیراعظم

Next Post

ملک کی سرحدیں پہلے سے زیادہ محفوظ:مودی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

راجوری حملے میں ہلاک شدگان فوجیوں کی تعداد ۵ ہوگئی
تازہ تریں

راجوری کے کیری سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام، پاکستانی گائیڈ گرفتار

2025-07-01
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
تازہ تریں

کپوارہ اور ادھمپور میں منیشات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-07-01
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
تازہ تریں

وادی میں جولائی کے پہلے ہفتے کے دوران بارشوں کا امکان

2025-07-01
سپریم کورٹ کا حکم، گیانواپی کی سیکورٹی سے متعلق عبوری حکم برقرار رہے گا
تازہ تریں

کولکاتہ میں قانون کی طالبہ کے ساتھ عصمت دری کے معاملے کی از خود نوٹس، سی بی آئی تحقیقات کی درخواست

2025-07-01
بھارتی پابندی کے بعد پاکستان کی بحری تجارت متاثر
تازہ تریں

بھارتی پابندی کے بعد پاکستان کی بحری تجارت متاثر

2025-06-30
’خود کومحفوظ محسوس کرتے ہیں‘ مقامی لوگوں کی گرمجوشی کو سراہتے ہیں‘
تازہ تریں

دو ماہ کے بعد کشمیر کے مغل باغات میں سیاحوں کی گہما گہمی

2025-06-30
اہم ترین

امر ناتھ یاترا:سنہا کا ننون بیس کیمپ کا دورہ، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

2025-06-30
خراب موسمی حالات کے پیش نظر امر ناتھ یاترا عارضی طور معطل
تازہ تریں

امر ناتھ یاترا کے پیش نظر سرینگرجموں شاہراہ پر غیر معمولی سیکورٹی انتظامات

2025-06-29
Next Post
سردار ولبھ بھائی پٹیل کے نقش قدم پر چل کر میں نے مسئلہ کشمیر حل کیا :مودی

ملک کی سرحدیں پہلے سے زیادہ محفوظ:مودی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.