نئی دہلی/۱۵اگست
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج دہلی کے لال قلعہ پر پرچم لہرایا، ہندوستان کے سامنے بڑے مواقع کی بات کی، اور سیاسی حریفوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ اگر عوام کا آشیرواد ساتھ رہا تو وہ اگلے سال واپس آئیں گے۔
وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں کہا”تبدیلی کا وعدہ مجھے یہاں لے آیا، میری کارکردگی مجھے ایک بار پھر یہاں لے آئی۔ آنے والے پانچ سال بے مثال ترقی کے ہیں اور 2047 تک ہندوستان کے ایک ترقی یافتہ ملک کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کا ایک سنہری لمحہ ہے“۔
مودی نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے پہلے اپنے آخری یوم آزادی کے خطاب میں کہا ”اگلے سال، اسی لال قلعے سے 15 اگست کو میں قوم کی طرف سے حاصل کی گئی ترقی کی فہرست دوں گا اور آپ کی طاقت، آپ کے عزم اور آپ کی کامیابی کے لیے زیادہ اعتماد کے ساتھ گانا گاو¿ں گا۔“ ۔
عام انتخابات اگلے سال اپریل سے مئی میں ہوں گے۔
مودی نے کہا کہ انہوں نے 2014 میں تبدیلی لانے کا قوم سے وعدہ کیا تھا۔
وزیر اعظم نے کہا”آپ نے مجھ پر اپنا اعتماد ظاہر کیا۔ میں نے آپ کے مجھ پر کیے گئے اعتماد کو پورا کرنے کی کوشش کی۔ میں نے جو وعدے کیے ہیں ان سے مجھے پچھلے پانچ سالوں میں اعتماد حاصل ہوا ہے۔ میں نے آپ سے اصلاحات، کارکردگی اور تبدیلی کے ذریعے تبدیلی لانے کا وعدہ کیا تھا۔ میں نے اس کے لیے سخت محنت کی ہے۔ قوم اور میں نے فخر کے ساتھ کام کیا ہے۔“