سرینگر//
جموںکشمیر پولیس کی ایک خصوصی ٹیم نے نئی دلی میں قطر سے واپسی کے بعد بانڈی پور ہ کے ایک شہری کو گرفتار کر لیا ہے ۔
ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق جموں و کشمیر پولیس نے نئی دہلی میں قطر سے آنے والے بانڈی پورہ کے ایک شہری کو حراست میں لیا ہے ۔
جموں کشمیر پولیس نے ایک ٹویٹ میں اس کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا ’’ بانڈی پورہ پولیس نے ارشاد احمد خان ولد ایم ایوب خان سکنہ پنجگام بانڈی پورہ کو قطر سے نئی دہلی واپس آتے ہوئے گرفتار کیا‘‘ ۔
پولیس نے مزید لکھا کہ اس کے خلاف پہلے ایک لک آؤٹ نوٹس جاری کیا گیا تھا۔
خان ایف آئی آر نمبر۲۰۲۲/۱۶۵جو پولیس اسٹیشن بانڈی پورہ میں درج ہے میںملوث ہے ۔