جموں//
ڈیموکریٹک پروگرسیو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) نے پیر کے روز یہاں پری پیڈ بجلی نظام کے خلاف احتجاج درج کیا۔احتجاجی اپنے مطالبوں کے حق میں جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے ۔
اس موقع پر ایک احتجاجی نے میڈیا کو بتایا’جب دفعہ۳۷۰ہٹایا گیا تھا اس وقت کہا گیا کہ جموں میں اب ترقی ہوگی، روز گار ہوگا لیکن آج ہمیں ترقی کے نام پر بڑے بڑے بجلی بل آتے ہیں‘‘۔
انہوں نے کہا’’سمارٹ میٹر لگانے سے پہلے ہمیں چار سو یا پانچ سو روپیے کے بجلی بل آتے تھے لیکن اب پانچ ہزار، دس ہزار روپیوں کے بجلی بل آتے ہیں‘‘۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر سمارٹ میٹر نہیں ہٹائے گئے تو ہمارا اگلا احتجاج پر امن نہیں ہوگا۔
ایک خاتون احتجاجی نے کہا کہ ہمارے بجلی بل بڑے آتے ہیں۔انہوں نے کہا’’ہمیں بچوں کو پڑھانا لکھانا ہے ، ان کو کھلانا پلانا بھی ہے ایسے میں اتنا بڑا بل کیسے ادا کرسکتے ہیں۔‘‘