سرینگر///
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں۱۴؍اگست تک موسم جزوی ابر آلود مگر خشک رہنے کا امکان ہے ۔
متعلقہ محکمے کے ڈپٹی ڈائریکٹر مختار احمد نے بتایا کہ امسال بھی جموں و کشمیر میں مون سون اچھا رہا جس دوران معمول سے زیادہ بارشیں ہوئیں۔
احمد نے کہا کہ وسطی، جنوبی اور شمالی کشمیر میں مون سون کے دوران معمول سے زیادہ بارشیں ریکارڈ ہوئیں۔ان کا کہنا تھا کہ وادی میں۱۴؍اگست تک موسم جزوی طور ابر آلود مگر خشک رہنے کی توقع ہے ۔
ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ اس دوران بعد از دوپہر یا شام کے وقت کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ وادی میں فی الوقت وسیع پیمانے پر بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے ۔