منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

’مودی‘کنیت کی توہین کا مقدمہ: راہل گاندھی کی سزا پر حکم امتناع جاری

یہ ایک دن ہونا تھا آج نہیں تو کل‘کیوں کہ ہمیشہ سچ کی جیت ہوتی ہے:راہل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-08-05
in مقامی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈوڈہ میں تیز رفتار ٹرک نے ایک چرواہے اور۶۰بھیڑ بکریوں کو کچل ڈالا

سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

نئی دہلی//
بھارت کی سپریم کورٹ نے کانگریس رہنما راہل گاندھی کے خلاف کنیت کے طور استعمال کیے جانے والے لفظ ’مودی‘ کی توہین کے الزام میں سنائی گئی دو برس قید کی سزا پر حکم امتناع جاری کر دیا ہے۔
سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ درخواست گزار کی جانب سے الفاظ کا محتاط استعمال نہیں کیا گیا تھا۔ لہذٰا اپنی تقاریر کے دوران اْنہیں زیادہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔
سپریم کورٹ کے تین رْکنی بینچ نے راہل گاندھی کی درخواست پر جمعے کو فیصلہ سنایا۔ بینچ میں جسٹس بی آر گوئی، جسٹس پی ایس نرسمہا اور جسٹس سنجے کمار شامل ہیں۔
خیال رہے کہ رواں برس مارچ میں گجرات کی ایک مقامی عدالت نے وزیرِ اعظم نریندر مودی کے’سر نیم‘ پر ہتک آمیز تبصرے کے ایک معاملے میں جرم ثابت ہونے پر راہل گاندھی کو دو سال جیل کی سزا سنائی تھی۔بعدازاں بھارتی پارلیمان کے ایوانِ زیریں ’لوک سبھا‘ نے راہل گاندھی کی رْکنیت ختم کر دی تھی۔
راہل گاندھی نے ۲۰۱۹ میں ریاست کرناٹک کے شہر کولار میں یہ ریمارکس الیکشن ریلی کے دوران مفرور تاجر نیرو مودی اور للت مودی سے متعلق دیے تھے۔
کانگریس کے رہنما کے خلاف یہ مقدمہ حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکنِ اسمبلی اور سابق وزیرِاعلیٰ گجرات پرنیش مودی نے دائر کیا تھا۔
اپنی درخواست میں پرنیش مودی نے الزام لگایا تھا کہ راہل گاندھی نے اپنی تقریر میں پوری مودی کمیونٹی کو بدنام کیا۔
سپریم کورٹ نے جمعے کو سنائے گئے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر راہل گاندھی کو دو برس سے ایک دن بھی کم سزا دی جاتی تو یہ معاملہ اْن کی نااہلی کی طرف نہ جاتا۔ نااہلی کے اثرات نہ صرف مذکورہ شخص بلکہ ووٹرز پر بھی پڑتے ہیں۔
راہل گاندھی کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ہائی کورٹ کی جانب سے ۶۶ روز تک اس کیس میں فیصلہ محفوظ رکھا گیا۔ اْن کے بقول اس وجہ سے اْن کے موکل پارلیمنٹ کے دو سیشنز میں شرکت نہیں کر سکے اور نہ ہی الیکشن میں حصہ لے سکے۔
راہل گاندھی نے فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ وہ اپنا کام کرتے رہیں گے۔ انھوں نے کانگریس کے صدر دفتر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ’’ یہ ایک دن ہونا تھا آج نہیں تو کل۔ کیوں کہ ہمیشہ سچ کی جیت ہوتی ہے‘‘۔
ان کے بقول میرے ذہن میں مستقبل کے کام خاکہ ہے۔ میں اس محبت کے لیے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں آئڈیا آف انڈیا کے تحفظ کی مہم جاری رکھوں گا۔
کانگریس نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ اس کے مطابق اس فیصلے سے سپریم کورٹ، جمہوریت، آئین کی بالادستی اور اس اصول میں کہ سچ کی جیت ہوتی ہے، عوام کا اعتماد دوبارہ بحال ہوا ہے۔
کانگریس پارٹی نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ یہ فیصلہ نفرت پر محبت کی جیت ہے۔ سینئر کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ تین چیزوں سورج، چاند اور سچ کو دیر تک نہیں چھپایا جا سکتا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ٹیرر فنڈنگ:این آئی اے کے جنوبی کشمیر میں چھاپے جاری

Next Post

وفاقی داخلہ سیکریٹری کو مسلسل چوتھی بار ایک سال کی توسیع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
مقامی خبریں

ڈوڈہ میں تیز رفتار ٹرک نے ایک چرواہے اور۶۰بھیڑ بکریوں کو کچل ڈالا

2025-05-13
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال
مقامی خبریں

سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-13
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

بڈگام میں۲منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-05-13
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
مقامی خبریں

ملک دشمن عناصر جعلی واٹس ایپ نمبرز کے ذریعے معلومات حاصل کرنے کی کوششوں میں سرگرم: سائبر سیل

2025-05-13
حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
مقامی خبریں

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

2025-05-10
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

2025-05-10
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر ،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-10
سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری
مقامی خبریں

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

2025-05-10
Next Post
سی آر پی ایف کے اچھے کام سے کشمیر میں سیاح آ رہے ہیں :بھلا

وفاقی داخلہ سیکریٹری کو مسلسل چوتھی بار ایک سال کی توسیع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.