ہندواڑہ//
بدرہ کراسنگ، لنگیٹ ہندواڑہ پر ایک حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک اسکوٹی کو ٹریکٹر نے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں اسکوٹی سوار کی موت ہوگئی اور اس کے ساتھی کو شدید چوٹیں آئیں۔
ایک اہلکار نے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ حادثہ بارہمولہ‘ہندواڑہ ہائی وے پر پیش آیا، جس میں دو افراد شدید زخمی ہوئے۔
اہلکار نے کہا’’دونوں کو بارہمولہ کے اسپتال لے جایا گیا، جہاں، وقار احمد بٹ، جو اْجرو لنگیٹ کا رہائشی ہے، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ زخمی شخص کی شناخت کی تصدیق ہونا باقی ہے‘‘۔
اہلکار نے بتایا کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹریکٹر ڈرائیور کو گرفتار کر کے گاڑی کو قبضے میں لے لیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا’’واقعہ کے سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ــ‘‘
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔