سرینگر//
ایک اعلیٰ پولیس اہلکار نے آج بتایا کہ گزشتہ ہفتے لاپتہ ہونے والے ایک آف ڈیوٹی سپاہی کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔
اے ڈی جی پی کشمیر سے منسوب ایک ٹویٹ میں، پولیس کے ایک ترجمان نے کہا کہ کولگام پولیس نے لاپتہ فوجی کا سراغ لگا لیا ہے۔
ٹویٹ میں کہا گیا’’لاپتہ فوجی جوان کو کولگام پولیس نے بازیاب کر لیا ہے۔ میڈیکل چیک اپ کے بعد جلد ہی مشترکہ پوچھ گچھ شروع ہو گی۔ مزید تفصیلات آگے آئیں گی‘‘۔
بتادیں کہ کولگام کے پرنہال گاؤں میں پانچ روز قبل فوجی اہلکار پر اسرار طور پر لاپتہ ہو ا تھا جس کے بعد اس کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی۔
اہل خانہ نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ ملی ٹینٹوں نے فوجی اہلکار کا اغوا کیا ہے۔ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ فوجی اہلکار کو کس حالت میں باز یاب کیا گیا۔