جموں//
جموںکشمیر کے ڈوڈہ ضلع میں ہاتھ دھونے کے دوران فوجی سمیت دو افراد غرقاب ہوئے ۔
معلوم ہوا ہے کہ پولیس ، ایس ڈی آر ایف کی ٹیموں نے ریسکیو آپریشن شروع کیا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق ڈوڈہ ضلع کے درگا نگر گاؤں میں جمعرات کے روز آخری رسومات میں شرکت کے بعد فوجی اہلکار سمیت دو افراد ہاتھ دھونے کی غرض سے دریائے چناب کے کنارے پرگئے جس دوران پیر پھسل جانے کی وجہ سے دونوں پانی میں ڈوب گئے ۔
فوجی اہلکار کی شناخت ۲۵سالہ رمیش کمار کے بطور ہوئی جبکہ عام شہری کی پہچان ۲۴سالہ سنیل کمار ولد رام راج کے بطور کی گئی ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ پولیس اور ایس ڈی آر ایف نے بڑے پیمانے پر بچاؤ آپریشن شروع کیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔