جموں//
جموںکشمیر پولیس نے پونچھ ضلع میں ایک ریلی کے دوران مبینہ طور پر ’ملک مخالف‘نعرے لگانے کے الزام میں نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے ان کی تلاش شروع کی ہے ۔
بتادیں کہ منگل کے روز پونچھ میں گوجر بکر وال طبقے سے وابستہ لوگوں نے ریزرویشن کے معاملے پر ایک ریلی نکالی جس دوران ملک مخالف نعرے لگائے گئے ۔
اطلاعات کے مطابق پونچھ میں ریلی کے دوران ملک مخالف نعرے لگانے کے الزام میں پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ منگل کے روز پونچھ میں ریلی کے دوران ملک مخالف نعرے لگانے کا ویڈیو وائر ل ہونے کے بعد پولیس نے بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی ۔
پولیس کے ایک سینئر آفیسر نے بتایا کہ ریلی کے دوران چند افراد نے ملک مخالف نعرے لگائے جس کا سخت نوٹس لیا گیا۔
پولیس آفیسر نے مزید بتایا کہ وائرل ویڈیو کی جانچ پڑتال کی خاطر فارینسک ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں تاکہ حقائق کا پتہ لگایا جاسکے ۔ان کا مزید کہنا تھا ریلی کے دوران مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ترنگے بھی اٹھائے تھے لہذا ویڈیو کی حقیقت جاننے کی خاطر تفتیش شروع کی گئی ہے ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس ریلی کے دوران بی جے پی کی ایک خاتون لیڈر کو مظاہرین نے یرغمال بنایا تھا۔