بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’ملک میں اِنجینئرنگ کیریئر کیلئے بہت مواقع ہیں‘

آئی آئی ٹی جموں میں عالمی معیار کی فیکلٹی آپ کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کیلئے طلبا کی صلاحیتوں کو پروان چڑھائے گی:سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-08-03
in اہم ترین
A A
’جی ٹونٹی اجلاس کے بعد یو ٹی میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوا‘

Sinha

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

جموں//
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج جگتی کیمپس میں فائونڈیشن پروگرام کے اِفتتاحی سیشن میں آئی آئی ٹی جموں کے ۲۰۲۳ ء کے جوائننگ بیچ کے طلباء سے خطاب کیا۔
اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے خطاب میں نئے طلباء کو مُبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ آئی آئی ٹی جموں میں عالمی معیار کی فیکلٹی آپ کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کیلئے آپ کی صلاحیتوں کو پروان چڑھائے گی۔
سنہانے کہا’’بھارت کا مستقبل اِنجینئرنگ کیرئیر کے لئے بہت سارے مواقع فراہم کرتا ہے ۔ چوں کہ قوم تحقیق اور ترقی ، بنیادی ڈھانچے او رتکنیکی ترقی میں سرمایہ کاری جاری رکھے ہوئے ہے ،بہت سارے مواقع اِنجینئروں کے لئے منتظر ہیں۔‘‘
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ وزیر اعظم کی رہنمائی میں ہندوستان آگے بڑھ رہا ہے اور علمی معیشت سے چلنے والے ٹیکنالوجی اور سروسز ہَب کے طورپر اُبھر رہا ہے۔
ایل جی نے مزید کہا کہ ’’ میک اِن اِنڈیا‘‘ اور ’’ ڈیجیٹل اِنڈیا ‘‘ کے اَقدامات اور بڑھتے ہوئے سٹارٹ اَپ ایکو سسٹم سے نوجوان اَپنی شناخت اور اِنجینئرنگ میں ایک کامیاب کیرئیر بنانے کیلئے بہتر مواقع فراہم کرتے ہیں ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے طلباء سے کہا کہ وہ نئی راہیں تلاش کریں اور دُنیا بھر میں رونما ہونے والی تبدیلیوں سے ہم آہنگ رہنے کے لئے خود کو تیار کریں۔
سنہانے کہا’’ ہمیں ایسے اِنجینئروں کی ضرورت ہے جو صرف دُنیا تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ جو نصابی کتابو ں سے ہٹ کر سوچیں گے اور چیلنجوں کو مواقع کے طورپر قبول کریں گے ۔ نوجوان اِنجینئروں کی مہارت ’ میک اِن اِنڈیا ‘ اور ’ سٹارٹ اَپ اِنڈیا ‘ کے مشن کو آگے بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوگی ۔‘‘
لیفٹیننٹ گورنر نے جاپان اور اَمریکہ کی مثالیں دیتے ہوئے کہا کہ ان ممالک کی اِنجینئرنگ مہارت نے ان کی ترقی میں اہم کردار اَدا کیا ہے اور دُنیا میں ان کا مقام بلند کیا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ دُنیا کی بڑی طاقتیں اِس بات کی گواہ ہیں کہ عظیم اِنجینئروں نے اِن قوموں کو بلندیوں تک پہنچانے میں اہم کردار اَدا کیا ہے۔
سنہا نے کہا’’ ہندوستان کو ایسے اِنجینئروں کی ضرورت ہے جو شہری کاری‘ بنیادی ڈھانچے او ر سبھی کیلئے معیاری صحت خدمات او رتعلیم تک رَسائی کے چیلنجوں سے نمٹ سکیں۔ نوجوان اِنجینئروں کے خیالات اور حل ایک زیادہ جامع اور مساوی معاشرے کی راہ ہموار کر سکتے ہیں۔‘‘
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا’’ہندوستان کو ایسے اِنجینئروں کی ضرورت ہے جو عالمی سطح پر تعاون کرسکیں‘ پیچیدہ عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے دوسرے ممالک اور اِداروں کے ساتھ شراکت داری کو فروغ دیں۔ مجھے یقین ہے کہ نوجوان اِنجینئروں میں نہ صرف ہندوستان کو خود اَنحصار بنانے کی صلاحیت ہے بلکہ اسے ایک عالمی رہنماکے طورپر بھی پوزیشن میں لانے کی صلاحیت ہے۔‘‘
ایل جی نے تعلیمی اِداروںمیں ایک ایسا تعلیمی ماحول پید اکرنے پر زور دیا جو آج ایسا تعلیمی نظام کی حقیقت کی عکاسی کرتا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یونیورسٹیوں کو اختراعیت کے گہوارہ کے طور پرترقی دینے کی ضرورت ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ اِنڈسٹریز کے ساتھ تعاون کر کے اور دُنیا کے چیلنجوں سے نمٹنے سے جامعات پیچیدہ مسائل کو حل کرنے کیلئے مہارتوں سے لیس گریجویٹ تیار کرسکتی ہیں۔
سنہا نے کہا مزید کہا’’آئیے ایک بہتر کل کی تعمیر کیلئے اختراعیت اور اِنجینئرنگ کی طاقت کا اِستعمال کریں۔ ہندوستان کے سفر میں آگے آنے والے مواقع بہت ہیں او اس میں کوئی شک نہیں کہ نوجوان اِنجینئروں کی ذہانت اور عزم ہماری قوم کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔‘‘
لیفٹیننٹ گورنر نے طلباء سے کہا کہ وہ خواہش مند بنیں اور اَپنی عظیم قوم کو تبدیل کرنے کے لئے ٹیکنالوجی ، علم اور حکمت سے فائدہ اُٹھانے کے مقصد کے ساتھ اَپنا نیا سفر شروع کریں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پونچھ میںریلی کے دوران ملک مخالف نعرے لگانے والوں کے خلاف کیس درج :پولیس

Next Post

ناراض لوک سبھا اسپیکر کا ایوان کی کارروائی کی چلانے سے انکار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ڈاکٹر جتیندر کی دونوں برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
اہم ترین

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2025-05-14
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

2025-05-14
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

شوپیاں جھرپ میں لشکر کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک

2025-05-14
Randhir-Jaiswal
اہم ترین

’سرحد پار دہشت گردی ختم ہونے تک سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا‘

2025-05-14
ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال
اہم ترین

ہند پاک سیز فائر کے بعدسرینگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

2025-05-14
’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘
اہم ترین

’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘

2025-05-14
وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات
اہم ترین

’دہشت گردی جاری رہی تو پاکستان کو تباہ کیا جائیگا ‘

2025-05-14
یکم مارچ سے سرینگر اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی
اہم ترین

بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں شروع

2025-05-14
Next Post
اڈانی گروپ کی رپورٹ پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ جاری

ناراض لوک سبھا اسپیکر کا ایوان کی کارروائی کی چلانے سے انکار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.