ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

لوگوں کو کس سے امید ہے ؟

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-08-03
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

تو صاحب اپنی میڈم جی… میڈم محبوبہ جی کاکہنا ہے کہ… کہ سپریم کورٹ جموں کشمیر کے لوگوں کی واحد امید ہے… اور اللہ میاں کی قسم میڈم جی کی بات سے سو نہیں بلکہ ایک سو ایک فیصد اتفاق کرتے ہیں کہ واقعی میں سپریم کورٹ جموں کشمیر کے لوگوں کی واحد امید ہے… البتہ ایک فرق ضرور ہے… میڈم جی سپریم کورٹ سے دفعہ ۳۷۰ کی منسوخی کے حوالے سے امید لگائے بیٹھی ہیں اور… اور اسی تناظر میں محترمہ کا ایسا کہنا بھی ہے… لیکن صاحب ہم نہیں … ہم ۳۷۰ کے تناظر میںا یسا ویسا کچھ نہیں کہہ رہے ہیں… ہم یہ صرف اس لئے کہہ رہے ہیں کہ اور کوئی نہیں ہے جن سے جموں کشمیر کے لوگ اپنی امیدیں وابستہ رکھیں… کہ…کہ لوگوں کو …جموں کشمیر کے لوگوں کو میڈم جی ‘ عمر عبداللہ اور ان کی جماعتوں سے ڈھیر ساری امیدیں تھیں… لیکن… لیکن صاحب ایسی ہماری قسمت کہاں جو یہ حضرات ‘ یہ جماعتیں کبھی بھی کشمیر … جموں کشمیر کے لوگوں کی امیدوں پر کھرا اتریں… ایسا ہونے سے رہا کیوں کہ آج اتک تو صاحب ایسا کبھی نہیں ہوا ہے… اور بالکل بھی نہیں ہوا ہے ۔ دیکھا ہم… جموں کشمیر کے لوگوں نے دیکھا کہ کس طرح پی ڈی پی اور این سی کے ترجمان ایک دوسرے کو خلاف زہر اگل رہے تھے… کس طرح ایک دوسرے کو ننگا کررہے تھے… اس وقت پی ڈی پی اور نہ این سی کو ’قومی مفاد‘ یا رہا ہے… ان میں سے کسی کو یہ یاد نہیں رہا کہ حریف جماعتیں ہونے کے باوجود انہوں نے کس مقصد کیلئے ہاتھ ملایا تھا … اتحاد کیا تھا… دونوں یہ بھول گئے… انہیں لڑوانے کیلئے ‘ انہیں اپنے اوقات … اصلی اوقات دکھانے کیلئے ایک چھوٹا سا بیان ‘ ایک چھوٹی سی بات ہی کافی ہے… اور یہ دونوں جماعتیں اپنے اصلی رنگ و روپ میں آجا تی ہیں۔ یقینا لوگوں کو ان سے امیدیں تھیں ‘ لیکن ان دونوںجماعتوں نے ان امیدوں پر پانی پھیر دیا اور…اور یہ بات میڈم جی جانتی ہیں… جانتی ہیں کہ وہ یا کشمیر کا کوئی اور سیاست لوگوں کو… جموں کشمیر کے لوگوں کیلئے امید نہیں بن سکتا ہے… اس کی اتنی اوقات ہے اور نہ صلاحیت …اوقات یا صلاحیت کبھی تھی ہی نہیں …اس لئے لوگوں کو ان سے کوئی امید بھی نہیں ہے… کیا سپریم کورٹ سے ‘ اللہ میاں کی قسم ہم نہیں جانتے ہیں اور… اور بالکل بھی نہیں جانتے ہیں… گرچہ میڈم جی کا ایسا ہی جاننا اور ماننا ہے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

عارضی آرٹیکل۳۷۰کیسے مستقل ہو سکتا ہے؟سپریم کورٹ

Next Post

پی ڈی پی کا یوم تاسیس

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

پی ڈی پی کا یوم تاسیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.