اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اداریہ

پی ڈی پی کا یوم تاسیس

یاد ماضی عذاب ہے یارب

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-08-03
in اداریہ
A A
آگ سے متاثرین کی امداد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

ہٹلر کے وزیر پروپیگنڈہ ڈاکٹر گوبلز نے یہ تصور بھی نہ کیا ہوگا کہ آنے والے وقتوں میں دُنیا کے مختلف حصوں میں اس کے جانشین کی صورت میں کلونز پیدا ہوتے جائیں گے۔ آج اگر گوبلز زندہ ہوتا تو دُنیا بھر میں(کشمیر مستثنیٰ نہیں ) اپنے جانشینوں کی بھر مار دیکھ کر واقعی اگر حیر ت زدہ نہ ہوتے البتہ اپنے اختراعی پروپیگنڈہ کے حوالہ سے وضع کردہ طریقہ کار پر سینہ تان کر فخر ضرور کرتے ۔
مثل مشہور ہے کہ ایک سچ کو چھپانے کیلئے سو جھوٹ بولنا پڑتے ہیں جبکہ عوامی ذہنوں کو متاثر کرکے اپنا ہم آہنگ بنانے کیلئے قدم قدم پر جھوٹ، تاریخی حقائق اور واقعات کو مسخ کرکے پیش کرنے کا سہارا لینا پڑتا ہے۔ جھوٹ اور تاریخ کو مسخ کرکے پیش کرنے کی انڈسٹری کے کرتا دھرتا دُنیا بھر کے سیاستدان ہیں اور جھوٹ کی اسی انڈسٹری کے سہارے وہ لوگوں کو گمراہ بھی کرتے ہیں، تخریب اور فسادات کی طرح بھی تحریک دیتے ہیں اور اپنی سیاہ کاریوں کو دوسروں کے منہ پر دے مارنے کی کوشش کرکے بادی النظرمیں اپنا اُلو سیدھا کرنے کی ٹوہ میں لگے رہتے ہیں۔
کشمیر بھی اسی ملے جلے سیاسی کلچر کا اب عرصہ سے مشاہدہ کررہاہے۔ یہاں کا سیاسی منظرنامہ اور سیاسی اُفق اس جھوٹ کی انڈسٹری سے براہ راست وابستہ ہے بلکہ پیوست بھی ہے۔ کوئی سیاستدان ایسانہیں جس نے اپنے سیاسی کیرئیر کے دوران کسی نہ کسی حوالہ سے جھوٹ کا سہارا نہ لیا ہو اور سچ کو چھپانے کیلئے مجرمانہ کردار ادانہ کیا ہو۔ چاہئے وہ سیاستدان قد آور گذرا ہو یا چھوٹے اور پست قد کا ہے اپنی استعداد کے مطابق جھوٹ کا بھی سہارا لے رہا ہے اور لوگوں کو گمراہ کرکے اپنے سیاسی مقاصد کی تکمیل کی طرف گامزن بھی نظرآرہاہے۔
کشمیر اور کشمیری عوام نے گذشتہ ۷۵؍ برسوں کے دوران جس سیاسی منظرنامے کا مشاہدہ کیا اور سہا اس کا تعلق بلکہ بُنیاد بھی جھوٹ کی اسی سیاسی انڈسٹری سے ہے۔ اِتمام حجت کے طور یہ دلیل پیش کی جاسکتی ہے کہ عوام اگر بحیثیت مجموعی سارے نہیں تو کم سے کم سنجیدہ اور حساس طبقے کیوں اس جھوٹ پر مبنی سیاسی منظرنامہ کا خاموشی کے ساتھ مشاہدہ بھی کرتے رہے اور اپنے گردوپیش میں ا سکی مناسبت یااس کے مخصوص تناظرمیں لوگوں کے ساتھ ہورہی زیادتیوں پر بھی لب سیتے رہے۔
بہرحال قطع نظر عنوان کے تمہید تھوڑی سی طویل ہوگئی۔ اس طرف خیال مرتکز نہ ہوتا اگر سابق حکمرا ن جماعت پی ڈی پی کی یوم تاسیس پر کچھ لوگوں کی تقریروں نے اُکسایا نہ ہوتا۔ صدر محترمہ محبوبہ جی نے اپنی تقریر میں کچھ تلخ اور کچھ شیرین باتیں کیں البتہ کچھ تاریخی حقائق کو ان کے سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش بھی کیا ۔ ایسا کرکے وہ کیا ثابت کرنا چاہتی ہے اس تعلق سے کشمیر کی سیاسی اور عوامی زندگیوں میں صاحب بصریت اور معاملہ فہموں کی کوئی قلت نہیں۔
اسی پارٹی کے ایک یوتھ لیڈر جو مختلف الزامات کے تحت حال ہی لمبی جیل یاترا کے بعد باہر آئے ہیں اور جنہیں محبوبہ جی کا دست راست بلکہ کچھ حلقے محبوبہ جی کا افضل بیگ سمجھتے ہیں نے بھی یوم تاسیس کی مناسبت سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کیا اور کچھ دعویٰ کئے جن میں سے کچھ زمینی حقیقت پر مبنی ہیں جبکہ کچھ کا تعلق پی ڈی پی دور حکومت میں عوام سے کی گئی زیادتیوں کا اعتراف قراردیاجاسکتا ہے۔
بے شک ۱۹۸۷ء کے انتخابات فراڈ، دھاندلیوں، جانبدار رہے جس فراڈ کی سرپرستی اور معاونت راجیو فاروق ایکارڈ سے منسوب ہے ۔ سارا کشمیراس بات پر متفق ہے کہ اگر اُن انتخابات میں دھاندلیاں نہ کی گئی ہوتی، نیشنل کانفرنس کے اقتدار کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے اس ایک اور سیاسی جھوٹ کو جمہوریت کے نام پر کشمیری عوامی پر مسلط کرنے کی حماقت نہ کی گئی ہوتی تو کشمیرمیں عسکریت کا جنم نہ ہوا ہوتا، نہ یٰسین ملک آج جیل میں ہوتا اور نہ صلاح الدین نام کا لبادہ اوڑھ کر کوئی سرحد پار سے عسکری محاذ کی سرپرستی کرتا نظرآتا۔ نہ ایک لاکھ کشمیر یوں کی گردنیں کٹ جاتی نہ دس ہزار کے قریب حراستی گمشدگیوں کی نذر ہوئے ہوتے اور نہ لاکھوں کی تعداد بیوائوں او ریتیموں کی زندگی گذارنے پر مجبور ہوتے۔
اس تعلق سے وحید پرہ کا یہ کہنا کہ ماضی میں نیشنل کانفرنس کی کارروائیوں بشمول انتخابی فراڈ جبکہ نوجوانوں کو تشدد میں دھکیلنے کا کارنامہ انہی کے سر ہے غالباً تاریخی سچ ہے لیکن ان کا یہ دعویٰ کہ ان کی پارٹی کا ایجنڈا ہڑتالوں اور گن کلچر کا خاتمہ سے تھا سچ پر مبنی نہیں ہے۔الیکشن کے حوالہ سے جب ماضی کا حوالہ دیا جاتا ہے تو اُس حوالہ سے اس حقیقت کا برملا اعتراف کیوںنہیں کیاجارہاہے کہ جب ان کی پارٹی کے کچھ اُمیدوار خود کو انتخابی میدان میں شکست سے دوچار محسوس کرتے تو کیا اپنی انتخابی کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے وہ اُس دور کی ایک نیم سیاسی نیم مذہبی جماعت کی مدد اور سرپرستی حاصل کیوں کیا کرتے تھے؟ اس نیم سیاسی اور نیم مذہبی جماعت سے وابستہ رکھنے والے کتنے افراد کو پی ڈی پی کا منڈیٹ ہاتھ میں تھما کر انتخابی میدان میں  بھی اُتارا جاتا رہا۔
ان کا یہ کہنا کہ ان کی پارٹی کا ایجنڈا گن کلچر اور ہڑتالوں کو ختم کرنا تھا لیکن کچھ عنصر نے بقول ان کے ان کی ان کوششوں کو سبوتاژ کردیا جس کے نتیجہ میں حکومت کو امن قائم کرنے کیلئے طاقت کا سہارا لینا پڑا۔ اطمینان ہے کہ بالآخر پی ڈی پی کے کسی لیڈر نے اپنے دور اقتدار کے دوران عوام کے خلاف طاقت کے استعمال کا برملا اعتراف کرلیا۔ لیکن یہ اعتراف کرتے وقت ان عنصر کی نشاندہی نہیں کی جنہوںنے بقول ان کے کاوشوں کو سبوتاژ کیا؟ وہ عنصر کون تھے؟ وہ نوجوان جن پر پیلٹ کی بارش کرکے جسمانی طور معذور بنایاگیا، جن کی آنکھوں کی روشنی چھین لی گئی، جن کے خلاف جنگل سمگلروں اور ملک دُشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے مخصوص پی ایس اے کا بے دریغ استعمال کرکے جیلوں کی نذر کردیاگیا یاوہ جنہیں اقتدار کی بدمستی میں پارٹی کی لیڈر نے یہ فتویٰ صادر کیا کہ وہ اپنے گھروں سے دودھ اور مٹھائیاں خریدنے کیلئے باہرنہیں آئے تھے!
ہمارا مقصد یا نیت کسی کی دل آزاری ، تضحیک یا کردار کشی نہیں، بلکہ عوام کے ساتھ ہورہی ناانصافیوں اورزیادتیوں پر پڑے کچھ پردوں کی اوٹ کو ہٹانے کی ہے تاکہ کشمیرنشین سیاسی جرگوں اور قبیلوں کو کم سے کم یہ احساس دامن گیر ہوجائے کہ وہ عوام سے ہیں عوام ان سے نہیں، عوام ہی اصل طاقت کا سرچشمہ ہے ، سائو تھ اور نارتھ نہیں۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لوگوں کو کس سے امید ہے ؟

Next Post

پی سی بی کی کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل، مصباح سربراہ مقرر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

2025-04-12
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

2025-04-10
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

کتوں کے جھنڈ ، آبادیوں پر حملہ آور

2025-04-09
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اختیارات اور فیصلہ سازی 

2025-04-06
اداریہ

وقف، حکومت کی جیت اپوزیشن کی شکست

2025-04-05
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اظہار لاتعلقی، قاتل معصوم تونہیں

2025-03-29
اداریہ

طفل سیاست کے یہ مجسمے

2025-03-27
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اسمبلی سے واک آؤٹ لوگوں کے مسائل کا حل نہیں

2025-03-26
Next Post
پی سی بی کی کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل، مصباح سربراہ مقرر

پی سی بی کی کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل، مصباح سربراہ مقرر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.