ہفتہ, جولائی 12, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنرسنہا کی عاشورہ جلوس میں شرکت‘ عزاداروں سے ملاقی

’حضرت اِمام حسینؓ کی قربانی دُنیا بھر میںاِنسانیت کی عظیم تر بھلائی کے لئے مشعل راہ ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-30
in اہم ترین
A A
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی عاشورہ جلوس میں شرکت، عزاداروں سے ملاقی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کونامبیا کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا

پولیس سربراہ کا شمالی کشمیر کا دورہ سکیورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

سرینگر//
جموںکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے یوم عاشورہ کے موقع پر سری نگر کے بوٹہ کدل علاقے سے نکالے گئے جلوس میں شرکت کی ۔
بتادیں کہ ایل جی منوج سنہا کی عاشورہ جلوس میں شرکت کے پیش نظر پائین شہر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے ۔
اطلاعات کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سرینگر کے بوٹہ کدل علاقے میں نکالے گئے عاشورہ جلوس میں شرکت کی۔
معلوم ہوا ہے کہ ایل جی منوج سنہا گیارہ بجے کے قریب بوٹہ کدل پہنچے اور وہاں پر تاریخی جلوس میں شامل ہوئے اس موقع پر عزاداروں نے لیفٹیننٹ گورنر کا شکریہ ادا کیا ۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اس موقع پر عزاداروں میں پانی بھی تقسیم کیا ۔انہوں نے بتایا کہ جوں ہی بوٹہ کدل سے علم شریف اور زولجنا کا تاریخی جلوس نکالا گیا تو لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اس میں شامل ہوئے ۔
سٹی رپورٹر نے بتایا کہ ایل جی کے ہمراہ اے ڈی جی پی وجے کمار ، ڈی آئی جی سینٹرل ، ایس ایس پی سری نگراور ضلع ترقیاتی کمشنر اعجاز اسد بھی ساتھ تھے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ منوج سنہا کی پائین شہر آمد پر سیکورٹی کے کڑے انتظامات کئے گئے تھے ۔
خانیار سے لے کر لالبازار تک جگہ جگہ اضافی سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی تھی ۔
ایک سرکاری بیان کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’ میں حضرت اِمام حسین ؓ اور اُن کے ساتھیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں ۔حضرت اِمام حسینؓ کی قربانی دُنیا بھر میںاِنسانیت کی عظیم تر بھلائی کے لئے مشعل راہ ہے۔‘‘
اِنتظامیہ نے بوٹہ کدل سے اِمام بارگاہ زڈی بل تک جلوس کے اِنعقاد کے لئے ضروری اِنتظامات کئے ہیں۔ اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے ذوالجناح کو چادر اور عزاداروں کے درمیان ریفریشمنٹ بھی پیش کی۔
بتادیں کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پہلی دفعہ سرینگر میں عاشورہ کے جلوس میں شرکت کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پونچھ میں ایس آئی اے کے چھاپے

Next Post

’عاشورہ ٔمحرم کاجلوس عوام کے تعاون سے ہی سب کچھ ممکن ہو پایا ہے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

مودی کونامبیا کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا

2025-07-10
پولیس سربراہ کا ریاسی اور رام بن میں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا
اہم ترین

پولیس سربراہ کا شمالی کشمیر کا دورہ سکیورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

2025-07-10
تبت میں چین کا سب سے بڑا ڈیم ہندوستان کے لیے ممکنہ ’واٹر بم‘ کیوں ہے ؟
اہم ترین

تبت میں چین کا سب سے بڑا ڈیم ہندوستان کے لیے ممکنہ ’واٹر بم‘ کیوں ہے ؟

2025-07-10
وزیر اعلیٰ کی ایس کے آئی سی سی اور جے کے ٹی ڈی سی بورڈ میٹنگز کی صدارت 
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی ایس کے آئی سی سی اور جے کے ٹی ڈی سی بورڈ میٹنگز کی صدارت 

2025-07-10
دہشت گردوں سے روابط ‘ایل جی نے دو سرکاری ملازمین کو برطرف کیا
اہم ترین

وادی کی سیاحت میںبے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے :ایل جی

2025-07-09
جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں
اہم ترین

جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں

2025-07-09
’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘
اہم ترین

’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘

2025-07-09
روح اللہ کا وزیر اعلیٰ کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج سستی تشہیر:سکینہ
اہم ترین

’ موجودہ اسکولی اوقات کار حتمی نہیں ‘اسے بدلا جا سکتا ہے ‘

2025-07-09
Next Post
’عاشورہ ٔمحرم کاجلوس عوام کے تعاون سے ہی سب کچھ ممکن ہو پایا ہے‘

’عاشورہ ٔمحرم کاجلوس عوام کے تعاون سے ہی سب کچھ ممکن ہو پایا ہے‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.