جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

کرکٹ ورلڈ کپ کے لئے ای ٹکٹ کا اجراء نہیں ہوگا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-29
in کھیل
A A
بھارتی اور پاکستانی کھلاڑیوں کے معاوضوں میں زمین آسمان کا فرق
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل

مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں

ممبئی//
بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے ای ٹکٹ کا اجراء نہیں ہو گا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے کہا ہے کہ تماشائیوں کے لیے ای ٹکٹ کی سہولت نہیں ہو گی اور کرکٹ شائقین کو ٹکٹس اپنے ساتھ رکھنا ہوں گے۔
جے شاہ نے کہا ہے کہ احمد آباد اور لکھنؤ جیسے بڑی گنجائش والے اسٹیڈیمز کے لیے میگا ایونٹس کے دوران ای ٹکٹس ممکن نہیں، 7 سے 8 سینٹرز پر فزیکل ٹکٹس ایڈوانس میں دستیاب ہوں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ساتھ مل کر جلد ٹکٹس کی بکنگ کی تاریخوں کا اعلان کریں گے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ پارٹنرز کے ساتھ مل کر اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے والوں کو مفت پانی فراہم کیا جائے گا چاہے وہ بوتل میں ہو یا گلاس میں لیکن فراہم کیا جانے والا پانی مفت ہی ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ صحت مندانہ ماحول اور صفائی ستھرائی اس وقت ٹاپ ایجنڈا ہے۔
واضح رہے کہ اس مرتبہ کرکٹ ورلڈ کپ بھارت میں کھیلا جائے گا اور میگا ایونٹ میں پاک بھارت میچ 15 اکتوبر کو شیڈول ہے۔
اس دوران بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پاکستان اور بھارت کے میچ اور ورلڈ کپ 2023ء کی تیاریوں سے متعلق میٹنگ بلالی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اجلاس میں ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے نمائندوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے، اہم معاملات پر میٹنگ کل نئی دلی میں ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق میٹنگ میں پاک بھارت ٹاکرا ری شیڈول کرنے کی تجویز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے پاک بھارت میچ 14 اکتوبر کو کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاک بھارت میچ کو نوراتری تہوار کی وجہ سے ری شیڈول کرنے کا کہا گیا ہے، ورلڈ کپ کا یہ اہم ترین میچ نریندرا مودی اسٹیڈیم میں 15 اکتوبر کو شیڈول ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بابر اعظم نے خود کو بہت خوش قسمت قرار دیا

Next Post

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ نے اپنی جگہ پکی کرلی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل
کھیل

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل

2026-09-11
مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں
کھیل

مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں

2026-09-11
ہم نے دلیپ ٹرافی کا یہ خطاب ایک ٹیم کے طور پر جیتا ہے: ایشان کشن
کھیل

ہم نے دلیپ ٹرافی کا یہ خطاب ایک ٹیم کے طور پر جیتا ہے: ایشان کشن

2026-09-11
کھیل

بمراہ فٹ، ہرشیت کی جگہ یش ٹھاکر ہندوستانی ٹی-20 ٹیم میں شامل

2026-09-11
کھیل

پاکستان انڈر 19 ٹیم کو پناہ گزین سمجھ کر انگلینڈ میں احتجاج

2026-09-11
کھیل

میرا آندریوا کو شکست دے کر کوکو گاف یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں

2026-09-11
فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
کھیل

فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

2026-09-10
انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں
کھیل

انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں

2026-09-10
Next Post
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ نے اپنی جگہ پکی کرلی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.