جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

بابر اعظم نے خود کو بہت خوش قسمت قرار دیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-29
in کھیل
A A
بابر اعظم کی سنچری، ایک اور سنگ میل عبور
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل

مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں

کولمبو//پاکستانی قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کرنے پر خود کو بہت خوش قسمت قرار دیا۔
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز دو صفر سے جیتنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی اطمینان بخش رہی ہے، جیت کا کریڈٹ پوری ٹیم اور مینجمنٹ کو جاتا ہے۔
پوسٹ سیریز ریویو میں بابر اعظم نے کہا کہ سب نے گزشتہ ساڑھے 3 ماہ میں بہت محنت کی ہے، کوچز نے کھلاڑیوں کے ساتھ کام کیا اور کھلاڑیوں نے بھی انفرادی طور محنت کی، سری لنکا آنے سے قبل کھلاڑیوں نے یہاں کی کنڈیشنز کے مطابق محنت کی، ہم سیریز کے لیے تیار ہو کر آئے تھے۔
بابر اعظم نے کہا کہ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی سے مطمئن ہوں، پہلی اننگز میں ابرار احمد نے اچھی بولنگ کی جبکہ عبدااللہ شفیق کی غیر معمولی بیٹنگ رہی، محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی، عبداللہ شفیق نے بہت محنت کی جبکہ سمان علی آغا بالکل مختلف انداز میں کھیلے۔
قومی ٹیم کے کپتان نے بولنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بولنگ میں ہماری کوشش تھی کہ رائٹ ایریاز میں بولنگ کریں، دوسرے ٹیسٹ میں نعمان علی کے اسپیل نے کھیل کا رخ بدل دیا جبکہ نسیم شاہ کے اسپیل کی وجہ سے بھی سری لنکا پر دباؤ پڑا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم ہر دن کے ساتھ خود کو بہتر کر رہی ہے، اوے سیریز کی مشکل کنڈیشنز میں اچھا پرفارم کریں تو اس سے بہت اعتماد ملتا ہے، سعود شکیل، سلمان علی آغا اور عبداللہ شفیق جیسے نوجوان کھلاڑیوں کو خود پر یقین بڑھا کہ وہ کر سکتے ہیں، کھلاڑی چیلنجنگ کنڈیشنز میں پرفارم کر کے دکھا رہے ہیں۔
بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے آنے سے پہلے سے پلان کیا تھا کہ اب تمام سیریز مثبت انداز میں کھیلنی ہیں، ہم نے اپنی گیم کے انداز کو اٹھانے کا پلان بنایا تھا اور اس کے مطابق کھیلے، دوسری ٹیم پر غلبہ حاصل کرنے اور مخالف ٹیم کو سیٹل نہ ہونے دینے کا بھی پلان بنایا تھا، یہ اسی طرح ممکن تھا کہ ہم دباؤ ڈالیں اور ایسا ہی کیا، کھلاڑیوں نے پلان کے مطابق کام کیا، ہم نے اپنے طریقے سے کھیلنا ہے، ہمارا کھیلنے کا اپنا انداز ہے اور ہم اسی کے مطابق کھیلتے ہیں، اس میں ہم کامیاب ہوئے ہیں۔
بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف فیلڈنگ کو بہتر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری فیلڈنگ بہت اچھی رہی، اس کے لیے ہم نے بہت کام کیا ہے، ہر چیز بہتر کرنے میں وقت لگتا ہے، اب چیزیں بہتر ہو رہی ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرفراز کھیلنا چاہتے تھے مگر انکی صحت ہمارے لیے اہم تھی: بابر اعظم

Next Post

کرکٹ ورلڈ کپ کے لئے ای ٹکٹ کا اجراء نہیں ہوگا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل
کھیل

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل

2026-09-11
مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں
کھیل

مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں

2026-09-11
ہم نے دلیپ ٹرافی کا یہ خطاب ایک ٹیم کے طور پر جیتا ہے: ایشان کشن
کھیل

ہم نے دلیپ ٹرافی کا یہ خطاب ایک ٹیم کے طور پر جیتا ہے: ایشان کشن

2026-09-11
کھیل

بمراہ فٹ، ہرشیت کی جگہ یش ٹھاکر ہندوستانی ٹی-20 ٹیم میں شامل

2026-09-11
کھیل

پاکستان انڈر 19 ٹیم کو پناہ گزین سمجھ کر انگلینڈ میں احتجاج

2026-09-11
کھیل

میرا آندریوا کو شکست دے کر کوکو گاف یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں

2026-09-11
فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
کھیل

فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

2026-09-10
انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں
کھیل

انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں

2026-09-10
Next Post
بھارتی اور پاکستانی کھلاڑیوں کے معاوضوں میں زمین آسمان کا فرق

کرکٹ ورلڈ کپ کے لئے ای ٹکٹ کا اجراء نہیں ہوگا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.