ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

’انڈیا‘ کی حکمت عملی 

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-07-29
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

نہیں صاحب آپ جیسا سوچ رہے ہیں ویسا نہیں ہے اور بالکل بھی نہیں ہے ۔ بات منی پوری کی نہیں ہے‘ اور نہ منی پور پر مرکزی حکومت کی خاموشی کی ہے… بات اپوزیشن کے منی پور کے حالات پربحث کے مطالبے کی بھی نہیں ہے… بات کچھ اور ہے … حکومت کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کے دل میں بھی چور ہے…بات آئندہ سال ہو نے والے لوک سبھا انتخابات کی ہے… اُن انتخابات کی ہے جن کا مودی جی اور ان کی بی جے پی نے پہلے ہی خود کو فاتح قرار دیا ہے… مودی جی تو ایک قدم آگے بڑھ کر یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ ان کی تیسری مدت میں ملک دنیا کی تین بڑی معیشتوں میں سے ایک ہو گا… پتہ نہیں یہ مودی جی اور بی جے پی کی خود اعتمادی ہے یا خود پر ضرورت سے زیادہ اعتماد کی ہے…اپوزیشن جانتی ہے کہ وہ حکمران جماعت سے کوسوں دور ہے… وہ یہ بھی جانتی ہے کہ ۲۰۲۴ میں مسلسل تیسری بار بھی مودی جی اور بی جے پی کا الیکشن جیتنا ممکن ہے… اسے یہ بات اچھی طرح معلوم ہے… لیکن اپوزیشن یہ بھی جانتی ہے کہ ۲۰۱۴ اور پھر ۲۰۱۹ کے عام انتخابات میں اس نے متحدہو کر بی جے پی کا مقابلہ نہیں کیا … اس لئے اب کی بار وہ خود کو ایک موقع دینا چاہتی ہے… ایک ساتھ لڑ کراپنا قسمت آزمانا چاہتی ہے… الیکشن سے پہلے… یعنی میچ شروع ہو نے سے پہلے…  میدان میں اترنے سے پہلے اپوزیشن میدان کے باہر بھی بی جے پی کو زیر کرنا چاہتی ہے… اس پر نفسیاتی طور پر بر تری حاصل کرنا چاہتی ہے …اور پارلیمنٹ میں جو ہورہا ہے‘ اسی حکمت عملی کے تحت ہو رہا ہے …مقصدبی جے پی کو یہ سوچنے پر مجبور کرنا ہے ۹ سال سے اس کی چلتی آئی ہے… اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آگے بھی اسی کی چلے گی… یہی وجہ ہے کہ… کہ وفاقی وزیر داخلہ کی منی پور کے حالات پر بحث کی حامی بھر نے کے بعد بھی اپوزیشن ٹس سے مس نہیں ہو رہی ہے اور… اور یہ جاننے کے باوجود کہ لوک سبھا میں بی جے پی کو عددی برتری حاصل ہے…اس نے حکومت کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کی ہے… مقصد حکومت کو گھٹنوں پر لانا ہے… تاکہ ۲۰۲۴ میں الیکشن کے وقت اس کا حوصلہ پست ہو …اسے اپنی کامیابی پر شک ہو‘ اسے خود پر یقین اور بھروسہ کم ہو… کیااپوزیشن… کیا ’انڈیا‘ کی یہ حکمت عملی کامیاب ہو جائیگی؟ صاحب اس کیلئے آپ کو اور ہمیں بھی انتظار کرنا ہو گا… کچھ ایک ماہ کا انتظار۔ہے نا؟
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گرینیڈ حملے میں ملوث چار ملی ٹینٹ معاونین اسلحہ سمیت گرفتار:پولیس

Next Post

پارلیمنٹ کا تقدس اور حرمت پامال

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

پارلیمنٹ کا تقدس اور حرمت پامال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.